ٹویٹر سیاست - منموہن سنگھ دنیا میں 8 ویں نمبر پر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-08-13

ٹویٹر سیاست - منموہن سنگھ دنیا میں 8 ویں نمبر پر

واشنگٹن۔(یو این آئی) سوشیل نیٹ ورکنگ کی دنیا میں مائکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر اب سیاستدانوں کی طاقت کا پیمانہ بن گئی ہے۔ امریکہ کی ایک میگزین نے ٹویٹر پر فعالیت کی بنیاد پر دنیا کے طاقتور رہنماوں کی فہرست تیار کی ہے جس میں وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ آٹھویں نمبر پر ہیں۔ امریکہ کے صدر بارک اوباما اس فہرست میں پہلے مقام پر ہیں۔ واشنگٹن سے شائع ہونے والی میگزین فارن پالیسی نے رہنماوں کے ٹوئٹ اور ان کے "فالور" کی تعداد کی بنیاد پر یہ مطالعہ کیا ہے۔ میگزین کا کہنا ہے کہ سیاسی ٹویٹ ان لیڈروں کیلئے اطلاعات کا ایک وسیع ذخیرہ ثابت ہوئے ہیں۔ ٹویٹر جس کا استعمال 50کروڑ سے زیادہ لوگ کررہے ہیں، سیاسی رہنماوں اور ان کے رابطہ عامہ کے دفتر کیلئے اپنے خیالات کی ترسیل کا پسندیدہ فورم بن کر ابھرا ہے۔ ڈاکٹر منموہن سنگھ کے ٹویٹر اکاونٹ پر 715101 فالوور ہیں انہوں نے اب تک 2810 ٹویٹ کئے ہیں۔ میگزین کے مطابق آپ کی شبیہ ویسی ہی ہوتی ہے جیسا آپ ٹویٹ کرتے ہیں۔ میگزین کا کہنا ہے کہ اس وقت تقریباً505 عالمی رہنما ٹویٹر پر فعال ہیں اور ان کے کل کل فالوور کی تعداد10کروڑ 60لاکھ سے زیادہ ہیں۔ ان سیاسی رہنماؤں میں ایران کے نئے صدر حسن روحانی سے لے کر پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف تک شامل ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں