قومی نیوز ایجنسی یو-این-آئی کی اردو ویب سائیٹ کی رونمائی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-08-13

قومی نیوز ایجنسی یو-این-آئی کی اردو ویب سائیٹ کی رونمائی

یو این آئى کى اردو ویب سائٹ کى آج یہاں مرکزى وزی اطلاعات و نشریات منیش تیوارى، اقلیتى امور کے وزیرکے رحمان خان،مرکزى وزیرنقل و حمل آسکر فرنانڈیز اور مرکزى وزیر عمل دارى شرى کانت جینا کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگى کے اہم نمائندوں کى موجودگى میں رونمائى عمل میں آئى۔ مسٹر منیش تیوارى نے اسے ایک مبارک آغاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ صحافت کے محاذ پر اس انقلابى قدم سے اردو دنیا کوفیض یاب کرنے کی یہ کوشش اردو زبان کے فروغ کو بھی مہمیز لگائے گی جو محض ایک زبان نہیں بلکہ تہذیب ہے ۔انہوں نے اس موقع پر قومی اردو کونسل کی خدمات کی بھی ستائش کی اور کہا کہ آئی آئی ایم سی کے اردو جرنلزم کورس سے بھی وہ بے حد پر امید ہیں۔ اقلیتی امور کے وزیر مسٹر کے رحمان نے کہا کہ اردو ویب سائٹ لانچ کرنے کی یو این آئی کی اس کوشش کی ہر حلقے سے عملاً تائید ہونی چاہئیے کیونکہ اردو اخبارات کے قدم مضبوط کرنے اور انہیں دوسری زبانوں کے اخبارات کے ہم پلہ بنانے میں اس ایجنسی کی اردو سروس کا اہم رول ہے۔ مسٹر خان نے کہا کہ چونکہ وہ خود اخبار نکال چکے ہیں اس لئے انہیں اس پیشے کی دشواریوں کا علم ہے اور وہ چاہیں گے کہ قومی اردو کونسل کی طرف سے اردو کے فروغ کا دائرہ اس اردو ویب سائٹ تک وسیع کیا جائےاور حکومت کو چاہئے کہ وہ یو این آئی کی اس کوشش کو کامیاب بنانے میں تعاون کرے۔

UNI urdu website launched

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں