ملک میں تعمیر کردہ پہلے طیارہ بردار پانی کے جہاز کا افتتاح - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-08-12

ملک میں تعمیر کردہ پہلے طیارہ بردار پانی کے جہاز کا افتتاح

indian aircraft carrier ins vikrant
ہندوستان میں تعمیر کردہ پہلے طیارہ بردار جہاز (واہک پوت) جسے "آئی۔این۔ایس وکرانت" کا نام دیا گیا ہے کو 12/اگست کو باضابطہ طور پر بحریہ میں شامل کیا جائے گا۔
وکرانت کی تعمیر کوچی میں واقع کوچین شپ یارٹ میں ہوئی ہے۔ وزیر دفاع اے کے انتونی کی اہلیہ الزبیتھ انتونی اسے بحریہ کو وقف کریں گی۔ بحریہ کی روایت ہے کہ کسی بھی جہاز کو بحریہ میں وقف کرنے کا اعزاز کسی خاتون کو ہی دیا جاتا ہے۔ اس موقع پر بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈی کے جوشی اور دیگر معزز مہمان موجود رہیں گے۔ آئی۔این۔ایس وکرانت کی تعمیر کا کام چار سال پہلے ہی شروع کیا گیا تھا، ڈھانچے اور دیگر آبی آلات سمیت 75 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔
وزارت دفاع کے ترجمان ستانشو کر نے سی۔این۔این کو بتایا کہ اب تک دنیا میں ایسے جنگی جہاز بنانے کی صلاحیتیں صرف امریکہ ، برطانیہ ، روس اور فرانس کے پاس ہی رہی ہیں اور اب اس میدان میں ہندوستان نے بھی داخلہ لے لیا ہے۔
آئی۔این۔ایس وکرانت 260 میٹر (853 فیٹ) لمبا اور 60 میٹر (196 فیٹ) چوڑا ہے اور MiG 29K جنگی طیاروں کا بوجھ سنبھال سکتا ہے۔

India unveils home-built aircraft carrier, INS Vikrant

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں