پاکستان ہندوستانی فوجیوں کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرے - سلمان خورشید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-08-12

پاکستان ہندوستانی فوجیوں کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرے - سلمان خورشید

Salman Khurshid asks Pakistan LoC killings
ہندوستان نے آج کہاکہ وہ چاہتا ہے کہ خط قبضہ پر 5 فوجیوں کی ہلاکت کی حکومت پاکستان ذمہ داری قبول کرے۔ حکومت نے اس بات پر زور دیا کہ تمام مسائل پر پڑوسی ممالک کے ساتھ معاملت کے دوران بامقصد غور کیا جائے گا۔ وزیر خارجہ سلمان خورشید نے بتایاکہ پاکستان کی حکومت مماثل کسی بھی قسم کے واقعات کی ذمہ دار ہے۔ انہوں نے بتایاکہ ہندوستان نے امن کارروائی کیلئے بہت کچھ اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ خط قبضہ کے واقعہ کی ذمہ داری پڑوسی ملک کو قبول کرنی چاہئے۔ انہوں نے بتایاکہ حکومت کو ذمہ دار قرار دینا ضروری ہے۔ انہوں نے بتلایا کہ ہمارا مرکز توجہ پاکستان کی عوامی منتخبہ حکومت ہے اور پاکستانی فوج یا دوسری کوئی ایجنسی نہیں۔ 5 ہندوستانی فوجیوں کی ہلاکت پر وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے سلمان خورشید نے حملہ کی ذمہ داری قبول کرنے کا اظہار نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایاکہ جو کچھ ہوا ہے اس پر افسوس کا عنصر موجود ہے، جس کا یقینی طورپر تذکرہ کیا گیا ہے لیکن ذمہ داری قبول کرنے کا کوئی اظہار نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ آیا وہ توقع کریں یا نہ کریں لیکن ہم نے یہ بتادیا کہ ہم ذمہ داری قبول کرنے کی توقع کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پہلی بات یہی ہے۔ دوسری بات یہ ہے کہ ہم جس بات کی توقع کررہے ہیں اس پر تشویش یعنی ممبئی میں جو کچھ ہوا ہے اس پر مستوجب جرم ہونا بھی شامل ہے۔ انہوں نے بتایاکہ ایسا نہیں ہوا ہے، بالآخر بیان میں ہندوستان کی رسائی اور غیر متوقع اضافی کوشش کو ملحوظ نہیں رکھا گیا ہے، جو اس میں شدید دشواریوں پر قابو پانے کیلئے وقتاً فوقتاً کیا ہے۔ خورشید نے سی این این۔ آئی بی این میں کرن تھاپر کے ڈیویلس ایڈوکیٹ کے پروگرام میں یہ بات بتائی۔

Salman Khurshid asks Pakistan to own the responsibility of LoC killings

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں