نئی دہلی۔(پی ٹی آئی) ایران نے ماحولیاتی تشویش کا اظہار اور آلودگی قوانین کی خلاف ورزی کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے عراق سے خام تیل لانے والے ہندوستان کے ایک بحری جہاز کو روک لیا ہے۔ ہندوستان نے آج زور دے کر کہا کہ اس بحری جہاز نے آلودگی قوانین کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی ہے۔ اسی دوران ایرانیوں نے ایم ٹی دیش شانتی نامی بحری جہاز کا دوبارہ معائنہ کیا جسے منگل کے دج خلیج فارس میں ایران کے پاسداران انقلاب نے روک لیا تھا اور اسے بندر عباس نامی بندرگاہ لے جایا گیا تھا۔ وزارت جہاز رانی کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایاکہ بحری حکام اور بین الاقوامی سرویرس نے جہاز کامعائنہ کیا ہے جو 9 سال قدیم ہے اور 2004ء میں بنایا گیا ہے۔ یہ الزام عائد کیا گیا کہ اس کی وجہہ سے 30 جولائی کو آلودگی پیدا ہوئی ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ مذکورہ تاریخ کو اس جہاز میں کوئی خام تیل نہیں تھا۔ یہ ٹینکر ملک کی سب سے بڑی بحری جہاز رانی کمپنی شپنگ کارپوریشن آف انڈیا کی ملکیت ہے جسے بصرہ سے خام تیل لانے کے دوران روک لیا گیا۔ ہندوستان نے تہران میں اپنے مشن کے ذریعہ ٹینکر کو چھوڑنے کیلئے بات چیت شروع کردی ہے۔ اسی دوران شپنگ کارپوریشن آف انڈیا کے ایک عہدیدار نے بتایاکہ ماسٹر آف دی شپ کے ساتھ رابطہ قائم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جنہوں نے کہا ہے کہ جہاز بندر عباس میں ہے۔
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں