خط قبضہ پر دراندازی کی کوشش ناکام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-08-17

خط قبضہ پر دراندازی کی کوشش ناکام

سرینگر۔(یو این آئی) فوج نے سرحد پار سے دراندازی کی ایک اور بڑی کوشش کو ناکام بنادیا ہے اور 14اور 15 اگست کی درمیانی شب کرن سیکٹر میں 4عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا۔ ایک سینئر فوجی عہدیدار نے آج دوپہر یہ بات بتائی۔ ان ہلاکتوں کے ساتھ ہی خط قبضہ کے قریب فوج کے ہاتھوں گذشتہ دو ماہ میں ہلاک ہونے والے در اندازوں کی تعداد 28 ہوگئی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ اسلحہ و گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ جی او سی 15 کارپس کے لفٹنٹ جنرل گرمیت سنگھ نے کہاکہ دو نعشیں برآمد کی گئی ہیں جب کہ دیگر دو ایل او سی کی دوسری جانب پڑی ہوئی ہیں۔ انہوں نے آج دوپہر یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ خط قبضہ کی حفاظت پر مامور فوجیوں نے 14 اگست کو 3 بجے صبح مقبوضہ کمشیر سے عسکریت پسندوں کے ایک گروپ کو اس طرف داخل ہوتے ہوئے دیھکا۔ چوکس فوجیوں نے در اندازوں کو چیلنج کیا اور ان سے خودسپردگی اختیار کرنے کیلئے کہا، لیکن عسکریت پسندوں نے خود کار ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ فوجیوں نے بھی اس کا جواب دیا اور کچھ دیر تک فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا اس کے بعد عسکریت پسندوں کی بندوقیں خاموش ہوگئیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایاکہ تربیت یافتہ عسکریت پسندوں کی بڑی تعداد راستیبند ہوجانے سے قبل خط قبضہ کے پار لانچنگ پیاڈ پر ہندوستان میں دراندازی کی منتظر ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں