نئی دہلی۔(سیاست نیوز)
صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے 67 ویں یوم آزادی کے موقع پر پروفیسر ذکر الرحمن ڈائرکٹر انڈیا عرب کلچرل سنٹر اور سنٹر برائے ویسٹ ایشین اسٹڈیز جامعہ ملیہ اسلامیہ کو ملک کے اعلیٰ ترین عربی اسکالر ایوارڈ سے نوازا ہے۔ پروفیسر کی حیثیت سے جامعہ ملیہ اسلامیہ سے وابستہ ہونے سے قبل پروفیسر ذکر الرحمن نے شام، لیبیا، تیونس، سعودی عرب کے بشمول کئی عرب ممالک میں خدمات انجام دئیے ہیں۔ ان کا آخری عہدہ فلسطین میں سفیر ہند کی حیثیت سے تھا۔ وہ ہندوستان کے بہترین عربی اسکالرس میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے پروفیسر ہمایوں کبیر کی عربی تحریر کردہ کتاب "انڈین ہیرٹیج" کا ترجمہ کیا تھا۔ رامائن کا بھی انہوں نے عربی ترجمہ کیا ہے، جسے ابوظہبی کلچرل اتھارٹی نے شائع کیا تھا۔ انہوں نے 24 ہندوستانی مصنفین کی کتابوں کا بھی عربی میں ترجمہ کیا ہے۔ سابق صدر جمہوریہ اے پی جے عبدالکلام کی کتاب "ونگس آف فائر"، نوبل انعام یافتہ امرتیہ سین کی تحریر کردہ کتاب کا بھی انہوں نے عربی میں ترجمہ کیا۔ پروفیسر مشیر الحسن کی کتاب "ہندوستانی مسلمان اعتدال پسند یا انتہا پسند"بھی ترجمہ کیا۔
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں