پاکستان میں سیلاب اور زلزلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-08-04

پاکستان میں سیلاب اور زلزلہ

پاکستان میں شدید بارش سے اچانک سیلاب میں کم ازکم 29 افراد ہلاک اور دیگر 42زخمی ہوگئے، جبکہ سرکاری عہدیداروں نے صورتحال کو مزید ابتر ہوجانے کا انتباہ دیا ہے۔ اکسپریس ٹریبون رپورٹ میں آج بتایا گیا کہ خیبر پختون خوا، گلگت، بلتستان، پاکستانی مقبوضہ کشمیر اور قبائلی علاقہ موسلادھار بارش سے شدید متاثر ہوئے ہیں۔ 13 ہلاکتوں اور 34افراد کے علیحدہ علیحدہ واقعات میں کل زخمی ہوجانے کی اطلاع ملی ہیں۔ مہلوکین میں 6 کا تعلق پنجاب سے ہے۔ اخبار نے یہ بات بتائی۔ ملک کے شمالی علاقوں میں جائیداد کو شدید نقصان پہینچنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جبکہ متعدد علاقوں کے شہری اپنے مکانات زیر آب آجانے پر انہیں چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ توقع ہے کہ بڑے پیمانے پر عوام بے گھر ہوجائیں گے جبکہ پانی کی سطح بتدریج بڑھ رہی ہے۔ تقریباً 50ہزار کیوزکس پانی کل وارساک ڈیم میں جمع ہوا ہے، جس کے نتیجہ میں اس کی سطح آب میں اضافہ ہواہے، سرکاری عہدیداروں کو یہ اندیشہ ہے کہ سیلاب نوشیرا تک آج وسعت اختیار کرسکتا ہے۔ کے پی کے 7 اضلاع بشمول نوشیرا اور سواد اور پشاور، کوہستان حساس علاقے ہیں۔

پاکستانی دارالحکومت آج5.5 شدت کے زلزلہ سے دہل گیا۔ اس کے علاوہ خیبر پختون خواہ اور پنجاب صوبوں کے چند حصوں میں بھی زلزلہ کے طاقتور جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ مقدس ماہ رمضان میں سحری کی تیاریوں کے دوران یہ زلزلہ آیا ۔ اسلام آباد، لاہور، مندی بہاء الدین، گجرانولہ، مانشیرا، ایبٹ آباد کے علاوہ پاکستانی مقبوضہ کشمیر کے چند شہروں میں بھی زلزلہ ہوا۔ محکمہ موسمیات نے کہاکہ جموں وکشمیر سے 119 کیلو میٹر دور 10 کیلو میٹر کی گہرائی میں اس زلزلہ کا مبداء تھا۔ حکام نے کہا ہے کہ کسی جانی یا مالی نقصان کی فوری طورپر کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

29 killed in rains, flash floods in Pakistan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں