افغانستان میں ہندوستانی قونصل خانہ پر خودکش حملہ - 12 ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-08-04

افغانستان میں ہندوستانی قونصل خانہ پر خودکش حملہ - 12 ہلاک

Afghan attack targets Indian mission
افغانستان کے شہر جلال آباد میں وقاع ہندوستانی قونصل خانہ کو نشانہ بناتے ہوئے کئے گئے ایک انتہائی ہلاکت خیز خودکش بم دھماکے میں کم سے کم 12افراد ہلاک اور دیگر درجنوں زخمی ہوگئے۔ پاکستانی سرحد سے متعلق اس علاقہ میں یہ دھماکہ ان اطلاعات کے تناظر میں ہوا کہ آئی ایس آئی کی تائید یافتہ حقانی نیٹ ورک ایک بار پھر افغانستان میں ہندوستانی مفادات کو اپنے حملوں کا نشانہ بنانے کی سازش کررہا ہے۔ قونصل خانہ کی سمت بڑھتی ہوئی تین کاروں میں رکھا ہوا دھماکہ خیز مواد اچانک پھٹ پڑا اور تباہ کن دھماکے میں بشمول 8 بجے 12افراد ہلاک اور دیگر 24سے زائد زخمی ہوگئے۔ مہلوکین میں بمبار بھی شامل ہیں۔ نئی دہلی میں سرکاری ذرائع نے کہاکہ قونصل خانے کے سکیورٹی چیک پوسٹ پر دھماکے کے نتیجہ میں ایک گہرا گڑھا بن گیا ہے، تاہم تمام ہندوستانی محفوظ ہیں۔ علاوہ ازیں قونصل خانہ کی عمارت کو بھی کوئی بھاری نقصان نہیں پہونچا۔ پاکستانی جاسوس ادارہ آئی ایس آئی کے ایک تائید یافتہ حقانی نیٹ ورک پر اس حملے کا شبہ کیا جارہا ہے۔ طالبان نے اس واقعہ میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔ کابل میں ہندوستانی سفارت خانہ پر 2008ء اور 2009ء میں دو انتہائی تباہ کن دہشت گرد حملے ہوئے تھے جس میں کئی افراد فوت ہوئے تھے۔

12 killed in attack on Indian consulate in eastern Afghan city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں