ریڈی میڈ دلہا - شادی بیاہ کی فرسودہ رسومات کے خلاف فلم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-08-21

ریڈی میڈ دلہا - شادی بیاہ کی فرسودہ رسومات کے خلاف فلم

film readymade dulha
پچھلی ریکارڈ کامیاب فلم "دیڑھ متوالے بابا" کے بعد حامد کمال سبحانی نے اپنی دوسری کامیڈی فلم "ریڈی میڈ دولہا" کی شوٹنگ مکمل کرلی ہے ۔ اس نئی اور مقصدی فلم کا مرکزی خیال اور مکالمے مشہور مزاح نگار علیم خان فلکی(حال مقیم جدہ) اور حامد کمال کے زور قلم کا نتیجہ ہے ۔
شادی بیاہ کی فرسودہ رسومات ، جہیز وغیرہ کی وجہ سے رشتوں کے طے ہونے میں پیدا ہونے والی رکاوٹوں کو طنز و مزاح کے پیرایہ میں پیش کیا گیا ہے ۔ نوجوان ، ہونہار ، ہدایت کار نعیم احمد اور کیمرہ مین و ایڈیٹنگ ناظم کی ہے۔ اداکاروں میں عائشہ جلیل ، شہناز سلطانہ ، عابد خان ، افشاں عثمان ، ارشد نواب ، سلیم خان ، بیگ شاہ ، رزاق قریشی ، حاجی کمال ، حسین پریمی کے علاوہ نور جہاں، معظم خاں اور شنا شیخ شامل ہیں جبکہ حامد کمال اور سبحانی (دیڑھ متوالے) مرکزی کرداروں میں دیکھے جائیں گے ۔ ریڈی میڈ دولہا کی سی ڈی اور ڈی وی ڈی عنقریب سوپر سیریز کی جانب سے ریلیز کئے جائیں گے ۔

Readymade Dulha - A comedy film of Hamid Kamal and Subhani, written by Aleem Khan falaki.

1 تبصرہ:

  1. جہیز اچھا موضوع ہے مسخرہپن کرنے کیلئے اور اسکے مکالمہ لکھنے کو چھچھورا پن کہ سکتے
    مرکزی خیال بھی اچھا ہے جو لوگ عزت بڑھانے دوسرون کا مال لینا صحیح سمجھتے انکو ذلیل کرنا اچھی بات ہی ہے

    جواب دیںحذف کریں