ہندوستان سے بہتر تعلقات کی خواہش - نواز شریف - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-08-21

ہندوستان سے بہتر تعلقات کی خواہش - نواز شریف

nawaz sharif
پاکستان کے وزیراعظم نواز نے کہا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان جنگ میں اپنے وسائل ضائع کرنے کے بجائے ان کا استعمال غریبی اور بے روزگاری جیسے مسائل سے نمٹنے کیلئے کرنا چاہئے۔ مسٹر شریف نے ہندوستان سے اپنے تعلقات سدھارنے کی پرزور وکالت کرتے ہوئے یاد دلایا کہ پاکستان، ہندوستان سے تعلقات بہتر بنانے کیلئے سنجیدگی سے اقدام کررہا ہے اور ہندوستان کے ساتھ رشتے سدھارنا ان کی اولین ترجیح ہے جس کا اظہار وہ انتخابات جیتنے کے بعد سے کررہے ہیں۔ نواز شریف نے جون میں عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ کل قوم کے نام ٹی وی پر خطاب میں کہاکہ جنگ کسی مسئلہ کا حل نہیں ہے۔ ہندوستان اور پاکستان کی ترقی کو جنگ دہائیوں پیچھے لے جائے گی۔ وزیراعظم کا یہ بیان ایسے وقت پر آیا ہے جب پاکستانی فوج پچھلے کئی روز سے کنٹرول لائن پر جنگ بندی سمجھوتے کی دھجیاں اڑاتے ہوئے بھاری ہتھیاروں سے لگاتار فائرنگ کررہی ہے۔ پچھلے دنوں پاکستانی فوجیوں کے ایک گروپ نے ہندوستانی سرحد میں گھس کر 5 ہندوستانی فوجیوں کو قتل کردیا تھا۔ شریف نے5 ہندوستانی فوجیوں کے قتل میں پاکستانی فوج کے ملوث ہونے کے الزامات کو خارج کرتے ہوئے کہاکہ ہماری فوج نے ایسا نہیں کیا ہے انہوں نے ہندوستان پر الٹا الزام لگاتے ہوئے کہاکہ جولائی میں ہندوستان کی جانب یس ہوئی فائرنگ میں پاکستان کا ایک فوجی شہید ہوگیا تھا۔

Prime Minister Nawaz Sharif called for better relations with India

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں