آسنسول قاضی نذرل یونیورسٹی میں تعلیمی سیشن کا آغاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-08-22

آسنسول قاضی نذرل یونیورسٹی میں تعلیمی سیشن کا آغاز

kazi nazrul university
آسنسول جنوبی تھانہ علاقہ کے تحت ایس بی گورائی روڈ میں واقع قبائلی لڑکیوں کیلئے تعمیر کردہ ہاسٹل کی عمارت بدھ کے دن ایک تقریب میں قاضی نذرل یونیورسٹی میں تعلیم و تعلم کا آغاز ریاستی وزیر تعلیمات براتیہ بسو نے چراغ روشن کرکے کیا۔ اس جگہ پر قاضی نذرل اسلام کی ایک مورتی بھی نصب کی گئی ہپے۔ اس مورتی پر وزیر موصوف نے پھول چڑھایا۔ بعدازاں افتتاحی تقریر میں براتیہ بسو نے کہاکہ آسنسول کا قاضی نذرل یونیورسٹی ملک کے نقشہ پر آسنسول کو نمایاں مقام عطا کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ ریاست کی وزیراعلیٰ محترمہ ممتا بنرجی ریاست کی ہمہ جہت ترقی کیلئے کوشاں ہیں اور اس سلسلے کی کڑی کے طورپر آسنسول کے عوام کا دیرینہ خواب شرمندہ تعبیر ہوا ہے اور فی الوقت ایک ہاسٹل کی عمارت میں نذرل یونیورسٹی کی چار مضامین بنگلہ، انگریزی، تاریخ اور علکم ریاضی کی پڑھائی سے آغاز کیا جارہا ہے اور یونیورسٹی کی اپنی عمارت کی تعمیر کا آغاز بعداز درگا پور کا علاقہ میں کیا جائے گا۔ اس کی عمارت کی تعمیر کا ٹنڈر ہوچکا ہے۔ اس موقع پر موجودہ آسنسول شمالی حلقہ کے ایم ایل اے و ریاستی وزیر زراعت ملئے گھٹک نے کہا کہ نذرل یونیورسٹی نذرل کو سب سے بڑا خراج قراردیا۔ وزیر سپن دیب ناتھ نے اعلان کیا کہ اس یونیورسٹی میں تکنیکی تعلیمات اور سوشل سائنس کا شعبہ بھی قائم کیا جائے گا۔ اس افتتاحی پروگرام میں آسنسول میونسپل کارپوریشن و ایم ایل اے آسنسول جنوبی حلقہ تاپس بنرجی نے بھی خوشی کا اظہار کیا اور اس یونیوسٹی کو اہل آسنسول کیلئے ایک عظم اور یادگار تحفہ قراردیا۔ اس موقع پر یونیورسٹی کی اولین وائس چانسلر ڈاکٹر انورادھا مکھرجی، راجسٹرار رام شری بسو، اعلیٰ تعلیمات کے سکریٹری ڈاکٹر اشیش بندوپادھیائے، ضلع مجسٹریٹ سومترا سومن پولیس کمشنر ونیت کمار گوئل وغیرہ سمت متعدد اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ بڑی تعداد میں ترنمول رضا کاروں اور علم سے دلچسپی رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔

asansol Kazi Nazrul University academic session starts

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں