عامر خان کو مولانا ابوالکلام آزاد یونیورسٹی کی اعزازی ڈگری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-08-22

عامر خان کو مولانا ابوالکلام آزاد یونیورسٹی کی اعزازی ڈگری

Manuu doctorate to Aamir khan
بالی ووڈ کے "مسٹر پرفیکشنسٹ" کہلائے جانے والے اداکار عامر خان کو مولانا ابوالکلام آزاد یونیورسٹی ان کی فلمی خدمات کے اعتراف میں 24/اگست کو اعزازی ڈگری سے نوازے گی۔
واضح رہے کہ عامر خان اس یونیورسٹی سے اپنی فلمی خدمات کے عوض اعزازی ڈگری حاصل کرنے والے پہلے ہندوستانی اداکار ہیں۔ عامر خان مشہور کانگریسی رہنما ڈاکٹر ابوالکلام آزاد کے پڑنواسے ہیں جو گذشتہ 25 برسوں سے اپنی متاثرکن اداکاری کے ذریعے بالی ووڈ میں مشہور و مقبول ہیں۔ فلمی حلقوں نے عامر خان کو اس اعزاز کا مستحق قرار پانے پر انہیں مبارکباد دی ہے۔
عامر خان کی جانب سے اس بات کی کوئی تصدیق نہیں ملی کہ وہ اعزازی ڈگری کے حصول کے لیے 24/اگست کو مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کی تقریب میں شرکت کریں گے یا نہیں۔

Actor Aamir Khan will be awarded an honorary doctorate from the Maulana Azad National Urdu University (Manuu)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں