مودی کو دورہ برطانیہ کی دعوت صرف خانگی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-08-23

مودی کو دورہ برطانیہ کی دعوت صرف خانگی

برطانوی حکومت نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ گجرات کو دورہ برطانیہ کی دعوت ایک خانگی معاملہ ہے اور ان کی حکومت گجرات فسادات اور ریاست میں حقوق انسانی کی پامالی پر اپنی تشویش کا اظہار کرتی ہے۔ اس سے قبل بھی نریندر مودی لندن میں یوم گجرات کے موقع پر گجراتی برادری سے خطاب کیلئے برطانیہ جانے والے تھے لیکن آواز اور ساؤتھ ایشیاء واچ ، جیسی غیر سرکاری تنظیموں نے مسٹر مودی کے دورے کی مخالفت میں سخت احتجاج کیا تھا۔ اس سے قبل مودی نے جب یہ اعلان کیا تھا کہ وہ سرکاری دورے پر لندن جانے والے ہیں تو برطانیہ کی جانب سے ایک بیان میں وضاحت کی گئی تھی کہ لندن میں مسٹر مودی کی کوئی سرکاری مصروفیات نہیں ہیں اور ان سے کوئی بھی اہلکار ملاقات نہیں کرے گا۔ گجرات فسادات کے بعد سے ہی برطانیہ مودی کے ساتھ فاصلہ رکھنے کی اپنی پالیسی پر قائم ہے۔ یاد رہے کہ امریکہ نے مسٹر مودی کا ویزا مسترد کردیا تھا۔ اس کے مطابق گجرات فسادات میں میں مسٹر مودی کا رول مشکوک ہے اور انہوں نے اپنی آئینی ذمہ دارایاں پوری نہیں لیں۔ وزیراعلی کی حیثیت سے انہوں نے مجرموں کو سزا دلانے کے بجائے بچانے میں اہم رول ادا کیا ہے۔ برطانوی ہائی کمشنر نے مزید کہاکہ گجرات فسادات میں 3برطانوی شہری بھی ہلاک ہوئے تھے اور ہمیں آج بھی ان کیلئے انصاف کا انتظار ہے۔

We don't endorse Modi: UK envoy James Bevan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں