Submarine explosion: 'Sabotage' angle not ruled out, says Antony
بحریہ کی تباہ شدہ آبدوز آئی این ایس سندھو رکھشک میں دھماکوں کے پیچھے سبوتاج کا پہلو خارج نہ کرتے ہوئے وزیر دفاع اے کے انٹونی نے کہاکہ اس واقعہ سے ملک کے بحری مفادات کے تحفظ میں فورس کی صلاحیت پر شبہ پیدا ہوگیا ہے۔ 14 اگست کو آبدوز کے حادثہ پر راجیہ سبھا میں وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بحریہ نے آبدوز کو باہر نکالنے کی کارروائی کے دوران مزید دھماکوں کے اندیشوں کے پیش نظر غرق شدہ آبدوز پر نصب ہتھیاروں کا جائزہ لینے کا بھی حکم دیا ہے۔ بحریہ نے بورڈ آف انکوائری کا حکم دیا ہے اور یہ پوری سنجیدگی کے ساتھ شروع ہوگئی ہے۔ تحقیقات کے دوران واقعہ کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔ کوئی بات خارج نہیں کی جاسکتی۔ بورڈ آف انکوائری تمام پہلوؤں کا جائزہ لے گا۔ 
 
 




 
 
 
 
 
 
 
 
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں