نظام آباد میں اردو ، صحافت اور انٹرنیٹ پر خصوصی لیکچر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-08-23

نظام آباد میں اردو ، صحافت اور انٹرنیٹ پر خصوصی لیکچر

ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی و ڈاکٹر محمد ناظم علی سرپرست اردو اسکالرس اسوسی ایشن نظام آباد کی اطلاع کے بموجب اسوسی ایشن کے زیر اہتمام 24 ا گسٹ بروز ہفتہ 7 بجے شام بعد نماز مغرب اردو گھر احمدی بازار نظام آباد میں جدہ میں مقیم حیدرآبادی انجینئر ، ایڈیٹر تعمیر ای پیپر جدہ اور اردو کامک کے بانی سید مکرم نیاز کا ایک خصوصی لیکچر بعنوان "کمپیوٹر اور انٹرنیٹ فروغ تعلیم کا ایک ذریعہ اور انٹرنیٹ کے ذریعے صحافت کا فروغ" منعقد ہوگا۔واضح رہے کہ مکرم نیاز انٹرنیٹ کے ذریعے اردو کو فروغ دینے میں دنیا بھر میں جانے جاتے ہیں۔ اور تعمیر نیوز کے نام سے ای اخبار چلا رہے ہیں۔ اس اجلاس میں ڈاکٹر سید فضل اللہ مکرم چیرمین بورڈ آف اسٹڈیز اورینٹل اردو عثمانیہ یونیورسٹی "اردو تحقیق مسائل اور امکانات" کے موضوع پر ریسرچ اسکالرز سے خطاب کریں گے۔پروگرام کی صدارت جناب جمیل نظام آبادی ریجنل مینجراردو اکیڈمی فرمائیں گے ۔ ان دونوں خصوصی لیکچررس سے استفادے کے لئے تمام ڈگری ‘پی جی اور ریسرچ اسکالرس ،اساتذہ ، اردو صحافیوں اور تعلیمی اداروں سے وابستہ احباب سے ذیادہ سے ذیادہ تعداد میں شرکت کی خواہش کی جاتی ہے۔۔

شعبہ نشرو اشاعت
اُردو اسکالرس ایسوسی ایشن نظام آباد

Lecture on urdu internet and e-journalism by urdu scholars association nizamabad

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں