Wasim Akram marries Australian girlfriend Shaniera Thompson
بڑے بڑے بلے بازوں کو اپنی سوئینگ گیند کے سامنے گھٹنوں کے بل گرانے والے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز لفٹ آرم تیز گیندباز وسیم اکرم آسٹریلیائی دوشیزہ کے سامنے جھک گئے۔ انہوں نے شنیرا تھامسن سے نکاح کر لیا۔ نکاح کی تقریب میں وسیم اکرم کے خاندان کے قریبی افراد نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق شادی کی بڑی تقریب ستمبر یا نومبر میں منعقد کی جائے گی۔ اس طرح پہلی بیوی کی وفات کے بعد وسیم اکرم نے اپنی زندگی کی دوسری ازدواجی اننگ شروع کی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں