21/اگست اسلام آباد پی۔ٹی۔آئی
پاکستان میں کل بروز جمعرات 22 اگست کو منعقد ہونے والے ضمنی انتخاب ات کی مہم گذشتہ روز اپنے وقت پر ختم ہوگئی، جس کے بعد ضمنی الیکشن کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ جمعرات کے روز ملک کے تقریباً 41 انتخابی حلقوں میں ضمنی انتحابات ہوں گے تاہم شدت پسندوں کی جانب سے ممکنہ حملوں کے خطرہ کی وجہہ سے ڈیرا اسماعیل خان میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 25 میں یہ انتخابات ملتوی کردئیے گئے تھے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسروں کی طرف سے دہشت گردی کے خدشے کی رپورٹ پر این اے 25 ڈیرا اسماعیل خان میں ضمنی انتخابات کو ملتوی کردیا تھا۔ جن نشستوں پر ضمنی انتخابات منعقدکئے جائیں گے ان میں قومی اسمبلی کی پندرہ اور صوبائی اسمبلی کی 26 نشستیں شامل ہیں۔ ضمنی انتخابات کے موقع پر ملک بھر کے پولنگ اسٹیشنوں پر فوجی اہلکاروں کو تعینات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ جن اضلاع میں انتخابات ہوں گے وہاں عام تعطیل ہوگی۔ پاکستان میں قومی اسمبلی کی نشستوں کا آغاز صوبہ خیبر پختونخوا سے ہوتا ہے، جہاں پر قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلی کی 4 نشستوں پر ضمنی انتخابات کل ہوں گے جس کیلئے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اور پولنگ اسٹیشن کے اطراف سکیورٹی کو سخت کردیاگیا ہے۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 1 میں ضمنی الیکشن میں 12 امیدوار حصہ لے رہے ہیں تاہم یہ حلقہ اس لحاظ سے بھی زیادہ اہمیت کا حامل ہے کہ اس مرتبہ بڑی پارٹیوں نے مشترکہ امیدوار میدان میں اتارے ہیں۔ پشاور میں حلقہ این اے 1 کے 225 میں سے 18 پولنگ اسٹیشنوں کو انتہائی حساس قراردیا گیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی، جمعیت علمائے اسلام(ف) اور عوامی نیشنل پارٹی کے مشترکہ امیدوار غلام احمد بلور ہیں، جبکہ پاکستان تحریک انصاف، قومی وطن پارٹی اور جماعت اسلامی نے مشترکہ امیدوار گل بادشاہ کو نامزد کیا ہے۔ Voting under way in Pakistan by-elections amid tight security
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں