آسارام باپو کے خلاف جنسی حملہ کا مقدمہ درج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-08-22

آسارام باپو کے خلاف جنسی حملہ کا مقدمہ درج

منتازعہ گرو، آسا رام باپو پھر ایک بار کچھ غلط وجوہات کی بناء پر اخبارات کی سرخیوں کی زینت بن رہے ہیں۔ دہلی پولیس نے ایک 16سالہ لڑکی کی شکایت پر ان کے خلاف کیس درج کیا ہے۔ لڑکی نے شکایت کی ہے کہ آسا رام باپو نے حال ہی میں جودھپور کے ایک آشرم میں اس (لڑکی) پر جنسی حملہ کیا تھا۔ یہ لڑکی، اپنے والدین کے ساتھ کل، کملا مارکٹ پولیس اسٹیشن پہنچی اور 74 سالہ خود ساختہ مذہبی رہنما کے خلاف جنسی حملہ کی تحریری شکایت دی۔ پولیس کے عہدیدار نے بتایا کہ "لڑکی کے طبی معائنہ میں جنسی حملہ کی توثیق ہوجانے کے بعد قانون تعزیرات ہند کی متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس، کملا مارکٹ پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا ہے۔ چونکہ واقعہ راجستھان میں پیش آیا تھا، ہم نے اس کیس کو جودھپور منتقل کردیا ہے"۔ تاہم اسی دوران آسا رام باپو کے آشرم کے ترجمان نیلم دوبے نے الزامات کو بکواس قرار دے کر مسترد کردیا اور کہاکہ "یہ کلیتاً ایک جھوٹا کیس ہے اور باپو کی امیج کوبگاڑنے کی ایک اور کوشش ہے۔

Minor accuses Asaram Bapu of sexual assault, case registered

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں