ایودھیا میں نہایت سخت سیکوریٹی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-08-22

ایودھیا میں نہایت سخت سیکوریٹی

ایودھیا ثقافتی علاقہ میں وشوا ہندو پریشد اور سنتوں کی مجوزہ 84 کوسی یاترا کے مسئلہ پر اترپردیش میں ماحول کشیدہ ہوگیا ہے۔ اس یاترا کیلئے حکومت اترپردیش کی نامنظوری کے بعد وشوا ہندو پریشد نے اعلان کردیا تھا کہ ان کی اس سفر کو روکنا درست نہیں ہوگا۔ ایسے میں حکومت نے ریاست کے چھ اضلاع میں حفاظتی انتظامات سخت کردئیے ہیں۔ ان علاقوں میں کشیدگی کی صورتحال کے خدشہ کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔ ایودھیا کی سرحد سیل کرنے کا عمل بھی شروع ہوگیا ہے۔ ادھر، واشوا ہندو پریشد کے سنت 25اگست سے 13 ستمبر تک چلانے والی اپنی اس سفر پر اڑے ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ منگل کو حکومت نے اس سفر کیلئے اپنی رضامندی نہیں دی تھی۔ جس کے بعد وی ایچ پی سرپرست اشوک سنگھل نے حکومت کو دھمکی دی تھی کہ اگر کی نے ان کے سفر میں خلل ڈالنے کی کوشش کی تو اس کا انجام اچھا نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ تھا کہ اگر یہ سفر روکا گیا تو اس کا اثر پورے ملک پر پڑے گا۔ محکمہ داخلہ کے چیف سکریٹری ار یم شریواستو کا کہنا ہے کہ چوراسی کوسی سفر چیتر پورے چاند سے بیساکھ کے پورے چاند کے درمیان ہوتا ہے۔ اس حساب سے یہ سفر 25اپریل سے 20مئی کے درمیان ہوچکا ہے۔ ایسے میں نئی روایت کو شروع کرنے کا کوئی مطلب نہیں ہے۔ حکومت اس کی اجازت نہیں دیتی ہے۔

Ayodhya under tight security, 6 district boundaries sealed

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں