ہندوستانی کرنسی میں مزید گراوٹ ممکن - فی ڈالر 70 روپے کا خدشہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-08-22

ہندوستانی کرنسی میں مزید گراوٹ ممکن - فی ڈالر 70 روپے کا خدشہ

Rupee will fall further
ہندوستانی کرنسی روپیہ کی قدر میں زبردست کمی کا امکان ہے۔ ایک ماہ کے دوران یا اس کے بعد فی امریکی ڈالر 70روپے تک قدر پہنچ جائے گی۔ ڈیوشے بینک نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں اس کا انکشاف کیا ہے۔ آج صبح تادیر زر مبادلہ کاروبار کے دوران ہندوستانی کرنسی کی قدر میں 8 پیسے کی گراوٹ رہی جب کہ فی امریکی ڈالر ہندوستانی کرنسی کی 63.33 روپے تک پہنچ گئی۔ کل جب بیرونی زرمبادلہ مارکٹ کے کاروباری یوم کے دوران ہندوستانی کرنسی میں گراوٹ کا رجحان ہی برقرار رہا۔ ڈالر کے مقابلے64.13 روپے تک ہندوستانی کرنسی کی قدر پہنچ گئی تھی۔ جرمنی کے سب سے بڑے بینک نے کہاکہ بنیادی طورپر ہندوستانی کرنسی کی قدر توقع سے زائد گراوٹ کا شکار ہے۔ کرنسی میں یکسانیت یا بہتری کی سطح کی امید بہت ہی کم ہے۔ موجودہ پس منظر دباؤ کے دائرہ میں ہے۔ ہندوستانی کرنسی کو اپنی قدر کی دوبارہ بحالی کیلئے طویل وقفہ درکار ہوگا۔ خدشہ ہے کہ ہندوستان بحرانی زون میں داخل ہورہا ہے۔ بینک نے اپنی رپورٹ میں مزید کہاکہ اب ہمارا ایقان ہے کہ روپیہ کی قدر امریکی ڈالر کے مقابلے ایک ماہ یا اس کے آگے بھی 70 روپے فی ڈالر تک پہنچ جائے گی۔ تاہم سال کے ختم تک کرنسی میں کسی قدر تجدید ممکن ہے۔ ہندوستانی کرنسی کیلئے راہدری انتہائی دشوار ہے کیونکہ کرنٹ اکاؤنٹ تفاوت( CAD) میں مسلسل گراوٹ جاری ہے۔ اس دوران حکومت کی جانب سے اس کے تدارک کیلئے بعض اقدامات کئے گئے ہیں۔ روبہ عمل لائے جانے والے بعض اقدامات جیسے راست بیرونی سرمایہ کاری و دیگر شامل ہیں۔ اس طرح کے اصلاحاتی اقدامات سے کسی قدر توقع ہے۔

Rupee will fall further, expect a rating downgrade on India, says Faber

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں