سپریم کورٹ نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کا مقدمہ خارج کر دیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-08-29

سپریم کورٹ نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کا مقدمہ خارج کر دیا

SC-quashes-Imran-Khan-contempt-case
پاکستان تحریک انصاف کے صدر نشین عمران خان کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس خارج کر دیا گیا۔ سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کو سننے کے بعد نوٹس کو خارج کیا ہے۔ اٹارنی جنرل نے عدالت میں بیان دیا کہ اعلیٰ عدالتوں پر خواہ کوئی بھی الزام عائد کرے ، عوام اس پر یقین نہیں کریں گے، عدالت کی عظمت و وقار عوام کی نظروں میں ہے اور رہے گا۔
توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ میں پیش ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ ہمارا مقصد آزاد عدلیہ کو نقصان پہنچانا نہیں تھا۔ اگر ہم انصاف سپریم کورٹ سے نہ مانگیں تو کس سے مانگیں؟ عدالت ، انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات نہیں کرے گی تو ہم کس کے پاس جائیں؟
عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف عدلیہ کا احترام کرتی ہے، ہمارا مقصد عدلیہ کو نقصان پہنچانا نہیں تھا ، میں نے صرف ریٹرننگ افسران کے بارے میں الفاظ استعمال کیے تھے۔ انہوں نے عدالت کے روبرو ان کے حق میں بیان دینے پر اٹارنی جنرل کا شکریہ ادا کیا۔

SC quashes contempt case against Imran Khan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں