اترپردیش کے رکن اسمبلی گوا میں کال گرلس کے ہمراہ گرفتار
گوا میں رنگ رلیاں منانے میں مشغول اترپردیش کے ایک رکن اسمبلی کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ گوا پولیس نے سیتاپور سے سماج وادی پارٹی رکن اسمبلی مہندر سنگھ بابو سمیت چھ افراد کو کال گرلس کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے تمام کے خلاف جسم فروشی کے قانون کے تحت مقدمہ درج کیا ہے اور اس طرح سفید کپڑے پہننے والے رکن اسمبلی کے کالے کرتوت دنیا کے سامنے واضح ہو گئے ہیں۔ پکڑے جانے کے بعد رکن اسمبلی سفید رومال سے اپنا چہرہ ڈھکتے نظر آئے لیکن جسم فروشی کے جو داغ اب ان کے دامن پر لگ گئے ہیں اسے اپنا چہرہ چھپا کر بھی وہ دھو نہیں پائیں گے۔
پولیس کو خبر ملی تھی کہ ہوٹل کی آڑ میں لڑکیوں سے جسم فروشی کا دھندہ کرایا جا رہا ہے۔ پولیس نے ہوٹل پر چھاپا مارا تو ایس۔پی ممبر اسمبلی مہندر سنگھ کے ساتھ 6 افراد موقع پر پکڑے گئے ۔ پولیس نے ان کے قبضے سے 6 لڑکیوں کو بھی رہا کروا لیا ہے۔ اور ان تمام 6 افراد بشمول رکن اسمبلی پر جسم فروشی سے متعلق قوانین کے تحت کیس درج کر لیا ہے۔تین افراد کا تعلق اترپردیش سے اور دو کا نیپال سے بتایا جاتا ہے۔ پولیس نے جسم فروشی کے دھندے سے چھڑائی گئیں تمام لڑکیوں کو ریمانڈ ہوم میں بھیج دیا ہے جبکہ عدالت نے اس کیس میں شامل رکن اسمبلی سمیت تمام 6 افراد کو سات دن کی پولیس حراست میں بھیج دیا ہے تاکہ جسم فروشی کے دھندے کے تمام بھید اگلوائے جا سکیں۔

Goa: UP SP MLA arrested after allegedly being caught with call girls

گفتگو میں شامل ہوں