نواز شریف نے 468 قیدیوں کی پھانسی کی سزا پر روک لگائی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-08-29

نواز شریف نے 468 قیدیوں کی پھانسی کی سزا پر روک لگائی

وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے فوجی عدالتوں کے ذریعے دہشت گردوں سمیت 468 قیدیوں کو دی گئی پھانسی کی سزا پر روک لگا دی ہے۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے صدر آصف علی زرداری کے ساتھ صلاح و مشورہ کے بعد پھانسی کی سزا پر عمل در آمد پر تا حکم ثانی روک لگا دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے یوروپی یونین کے دباؤ کی وجہ سے یہ روک لگائی ہے۔
ذرائع کے مطابق یورپی یونین نے اپنے بازار تک ترجیحی بنیاد پر پاکستان کی رسائی کے لیے موت کی سزا کے قانون کو ختم کرنے کی شرط رکھی ہے۔ جبکہ دوسری طرف یورپی یونین نے اس بات کی تردید کی ہے کہ اس نے پاکستان کے سامنے ایسی کوئی شرط رکھی تھی۔ پاکستان میں یورپی یونین کے سفیر لارس گنروگمارک نے کہا کہ خارجہ آفس سمیت کئی دوسرے پلیٹ فارموں نے پاکستانی حکومت سے صرف اتنا کہا تھا کہ سزائے موت پر پابندی (جو لگی ہوئی تھی) ہٹا لینے سے 27 یورپی ملکوں میں ٹیکس سے آزاد برآمدات جی ایس پی پلس پروگرام کے لیے اس کی اہلیت خطرے میں پڑ سکتی ہے۔
پاکستان نے اس منصوبہ کے لیے اسی سال مارچ میں یورپی یونین کے پاس درخواست دی تھی۔ امید ہے کہ اس کمیٹی کی ٹیم اگلے مہینے درخواست پر غور کر سکتی ہے۔ اس کے بعد دو مہینے کے اندر یورپی پارلیمان کی منظوری لازمی ہوگی۔

PM Nawaz Sharif halts death sentence to 468 inmates

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں