ستمبر اواخر میں وہائٹ ہاؤس میں منموہن سنگھ کی باراک اوباما سے ملاقات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-08-22

ستمبر اواخر میں وہائٹ ہاؤس میں منموہن سنگھ کی باراک اوباما سے ملاقات

manmohan obama
وزیراعظم ہند ڈاکٹر منموہن سنگھ آئندہ 27 ستمبر کو وائٹ ہاوز میں صدر امریکہ بارک اوباما سے ملاقات کریں گے۔ اس سلسلہ میں تیاریاں ہوچکی ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور دفاعی تعلقات کو مستحکم بنانے میں یہ دورہ "بے حد کامیاب" ہوگا۔ اس ورکنگ وزٹ کا اعلان، مشیر امور قومی سلامتی شیوشنکر مینن اور ان کی امریکی ہم منصب سوسن رائس نے کل ایک ملاقات کے بعد کیا۔ مینن نے اپنے 6روزہ دورہ امریکہ کے اختتام پر ہندوستانی اخبار نویسوں کے ایک گروپ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ "مجھے یقین ہے کہ تیاریاں، زور و شور سے جاری ہیں اور وزیراعظم (ہند) کے نہایت کامیاب دورہ کیلئے صحیح سمت میں پیشقدمی ہوئی ہے۔ یہ ایک ورکنگ وزٹ ہے۔ ایک مختصر دورہ ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ حقائق کے اعتبار سے یہ ایک اچھا دورہ ثابت ہوگا"۔ اس دورہ کی مابقی تفصیلات کو ہنوز قطعیت دی جارہی ہیں۔ ملاقات کے بعد لنچ ترتیب دیا جائے گا"۔ دفاعی تعلقات نہایت اہمیت کے حامل ہوسکتے ہیں۔ اس تعلق سے پیشرفت جاری ہے۔ اس کے پس پردہ بنیادی خیال ہے کہ ایک خریدار۔ فروخت کنندہ کی صورتحال سے آگے بڑھتے ہوئے عملاً ایک مشترکہ ترقی کرنے والے اور مختلف دفاعی آلات کو مشترکہ طورپر تیار کرنے والے کا موقف حاصل کرنا ہے۔ ہم، مل جل کر قدم اٹھاسکتے ہیں جس سے ٹکنالوجی کی منتقلی بھی ہوسکتی ہے اور ٹکنالوجی کی اعلیٰ تر سطحوں پر مل جل کر کام کیا جاسکتا ہے"۔ سوسن رائس نے مینن کو بتایا کہ بارک اوباما، منموہن سنگھ سے ملاقات کے متمنی ہیں۔ مینن اور رائس نے اپنی ملاقات کے دوران امریکہ۔ ہند فوجی اشتراک کا بھی جائزہ لیا۔ امریکی قومی سلامتی کے ترجمان سیٹلین ہائیڈن نے بتایاکہ " رائس نے اس امر کی توثیق کی ہے کہ امریکہ، باہمی تعلقات کو وسعت دینے اور مزید مستحکم کرنے کا پابند ہے۔ باہمی تعلقات میں معاشی و تجارتی تعلقات شامل ہیں"۔ ہائیڈن نے بتایا کہ "قبل ازیں وزیراعظم ہند نے 2009ء میں واشنگٹن میں اوباما سے ملاقات کی تھی اور 2010ء میں اوباما نے ہندوستان کا دورہ کیا تھا۔ مجوزہ ملاقات میں، علاقائی سلامتی میں ہندوستان کے رول پر روشنی ڈالی جائے گی اور دونوں قائدین کو دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور ترقیاتی میدان میں تعاون کو وسعت دینے کی تفصیلات مرتب کرنے کا موقع ملے گا"۔

Manmohan Singh to meet Obama on September 27

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں