مرسی کو بےدخل کرنے میں اسرائیل کا اہم کردار - ترکی وزیراعظم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-08-21

مرسی کو بےدخل کرنے میں اسرائیل کا اہم کردار - ترکی وزیراعظم

Turkish PM Erdogan
ترکی کے وزیر اعظم طیب اردغان نے مرص میں اخوان المسلمین کو اقتدار سے بے دخل کرنے کی سازش کو بے نقاب کرتے ہوئے کہاکہ اس میں اسرائیل کا کلیدی رول ہے۔ انہوں نے دلیل کے طوپر حال ہی میں فرانسیسی نزاد یہودی دانشوروں کی اسرائیل کے عہدیدار سے ملاقات کا حوالہ دیا۔ طیب اردغان نے دیگر مسلم ممالک پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہاکہ وہ مصر کو ایسے وقت دھوکہ دے رہے ہیں جب کہ انہیں مدد کی ضرورت تھی۔ مسلم ممالک کے سربراہ آج مصرکے ایسے لیڈروں کی حمایت کررہے ہیں جنہیں فوج کی پشت پناہی حاصل ہے۔ طیب اردغان کا یہ بیان قومی سطح پر نشر کیا گیا۔ ایک یہودی دانشور نے 2001 میں منعقدہ مصر کے انتخابات سے قبل کہا تھا کہ اگر اخوان المسلمین انتخابات میں کامیابی حاصل کرلیتے ہیں تو انہیں اقتدار پر زیادہ دنوں تک رکھا نہیں جائے گا۔ طیب اردغان نے کہاکہ مصر کے موجودہ سیاسی بحران میں اسرائیل کے ملوث ہونے کے کئی شواہد موجود ہیں اور وہی ہوا جیسا کہ اسرائیل نے سازش کی تھی۔ طیب اردغان کے دست راست نے اسوسی ایٹیڈ پریس کو بتایا کہ اسرائیلی سازش کا ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر موجود ہے۔ اس میں اسرائیل کی وزیر انصاف ذپی لیونی بات چیت کرتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔ 2011 میں ان دونوں نے ملاقات کی تھی۔ برنارڈ ہینری نے ذپی لیونی سے کہا تھا کہ اگر مصر میں اخوانیوں کو کامیابی حاصل بھی ہوجاتی ہے تو انہیں زیادہ دنوں تک اقتدار پر رہنے نہیں دیا جائے گا۔ جمہوریت صرف انتخابات کا نام نہیں ہے، بلکہ اصول و اقدار کا نام ہے۔ انہوں نے یہاں تک کہہ دیا تھا کہ کیا وہ مصر کی فوج کو اخوان المسلمین کی حکومت کے خلاف بغاوت کی ترغیب دیں گے؟ اس کے جواب میں ہنیری نے کہاکہ ہر ممکن طریقہ سے اخوانیوں کو بے دخل کیا جائے گا۔

Erdogan: Turkey has evidence that Israel is behind military coup in Egypt

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں