ایران پاکستان مصر اور چین سے ہندوستان کو پیاز درآمد کرنے کا منصوبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-08-22

ایران پاکستان مصر اور چین سے ہندوستان کو پیاز درآمد کرنے کا منصوبہ

India plans to import onion
امداد باہمی کے ادارے Nafed نے آج پیاز کی نامعلوم مقدار کی درآمد کیلئے ٹنڈر جاری کئے ہیں جس کے بعد پاکستان، ایران، چین اور مصر سے پیاز درآمد کرنے کا منصوبہ ہے جس کے بعد توقع کی جارہی ہے کہ ملک گیر پیمانے پر پیاز کی سربراہی میں اضافہ ہوگا اور قیمتوں میں بھی کمی واقع ہوگی جو ایک بار پھر بڑھ کر 70تا80 روپئے فی کیلو ہوگئی ہے۔ چلر فروشوں کی جانب سے فروخت کی جانے والی پیاز 70 تا80روپئے اور تھوک کاروبار کرنے والے 45تا55 روپئے فی کیلو فروخت کررہے ہیں۔ امداد باہمی کے اس ادارے کے مطابق پاکستان، ایران، چین اور مصر سے بھی پیاز درآمد کرنے کا منصوبہ بنایا جاچکا ہے۔ البتہ مصر کے بارے میں وثوق سے کچھ نہیں کہا جاسکتا کیونکہ وہاں ملک کے داخلی حالات دگرگوں ہیں اور عوامی تحریک روز بروز شدت اختیار کرتی جارہی ہے جہاں اب تک سینکڑوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس منظر نامہ میں مصر سے کوئی تجارتی معاہدہ کرنا فی الحال خارج از امکان قرار دیا جارہا ہے۔ ایشیاء میں پیاز کی اعظم ترین مارکٹ مہاراشٹرا کے لاسلگاؤں میں واقع ہے جہاں گذشتہ کچھ دنوں میں آج پہلی بار پیاز کی قیمت میں معمولی کمی نوٹ کی گئی اور اب یہ 41.25 روپئے فی کیلو میٹر فروخت کی جارہی ہے۔ Nafed کی جانب سے طلب کئے گئے ٹنڈر کے ادخال کی تاریخ 27؍اگست مقرر کی گئی ہے۔ مندرجہ بالا ممالک سے درآمد کی جانے والی پیاز اعلیٰ معیار کی ہوگی جسے کیڑے لگنے کا اندیشہ بھی نہیں رہے گا۔

India plans to import onion to meet domestic shortage

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں