اس خوفناک دن کی یادیں تازہ کرنے کے لیے مرکزی تقریب ہیروشیما امن پارک میں منعقد ہوئی جس میں 50 ہزار سے زائد لوگ شریک ہوئے۔ مقامی وقت کے مطابق صبح سوا آٹھ بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔
6/اگست/1945 کو امریکہ نے ہیروشیما پر ایٹم بم گرایا تھا جس کے نتیجے میں شہر کی ساڑھے تین لاکھ آبادی میں سے 70 ہزار فوری طور پر ہلاک ہو گئے تھے جبکہ حملے کے چند دنوں بعد ہلاکتوں کی تعداد دگنی ہو گئی تھی۔ 9/اگست کو امریکہ نے جاپان کے دوسرے شہر ناگاساکی پر بھی ایٹم بم گرایا تھا جس کے نتیجے میں مزید تقریباً 70 ہزار شہری مارے گئے تھے۔ جاپان کے وزیراعظم شنزوابے نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جاپان نے نیوکلیائی جنگ کی تباہی جھیلی ہے اور دنیا سے نیوکلیائی ہتھیاروں کا خاتمہ وہ اپنی ذمہ داری سمجھتا ہے۔
Hiroshima marks 68th anniversary of US atomic bombing
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں