610 کیلو وزنی سعودی شہری علاج کے لیے ہسپتال میں داخل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-08-21

610 کیلو وزنی سعودی شہری علاج کے لیے ہسپتال میں داخل

610 kg Saudi man Khaled Mohsin Shairi
سعودی عرب کے ایک 27 سالہ نوجوان شہری خالد محسن شاعری کو جس کا وزن 610 کیلو ہے، اس کی قیامگاہ واقع جزان سے ذریعہ فارک (لفٹ) اٹھایا گیا اور بغرض علاج ریاض لایاگیا۔ (جزان، صوبہ جیزان کا دارالحکومت ہے)۔ خالد محسن، حد درجہ موٹاپے میں مبتلا ہے۔ شاہ عبداﷲ بن عبدالعزیز کے حکم پر اس کو کل جزان میں ایک اپارٹمنٹ کی دوسری منزل سے ذریعہ فارک اٹھایا گیا۔ مقامی ذرائع نے آج یہ اطلاع دی۔ خالدمحسن کے ساتھ ماہر ڈاکٹروں کی ایم ٹیم بھی ہے۔ مریض کو ریاض میں فضائیہ کے اڈہ سے کنگ فہد میڈیکل سٹی لے جایا گیا جہاں عبدالعزیز الحمیدی (صدر امور منتقلی مریضان) اور محمود یمنی (اکزیکٹیو ڈائرکٹر جنرل میڈیکل سٹی) نے مریض کا استقبال کیا۔ اخبار عرب نیوز کی اطلاع کے بموجب اس مریض کا آپریشن ڈاکٹروں کی وہی ٹیم انجام دے گی جس نے قبل ازیں ایک 250 کیلو وزنی مریض کا آپریشن کیا تھا۔ وزارت صحت کے ذرائع نے بتایاکہ خالد محسن کا میڈیکل کیس شاذو نادر کیس کی تعریف میں آتا ہے۔

610 kg Saudi man Khaled Mohsin Shairi forklifted to hospital for treatment

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں