عراق سے تیل لے جانے والے ہندوستانی ٹینکر روک دئے گئے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-08-16

عراق سے تیل لے جانے والے ہندوستانی ٹینکر روک دئے گئے

Iran Seizes Indian Oil-Tanker
ایران نے‘ عراق سے کروڈ آئیل لے جانے والے ہندوستان کے سب سے بڑے سمندری جہاز( ٹینکر) شپنگ کارپوریشن آف انڈیا( ایس سی آئی) کے ’’ایم ٹی دیش شانتی‘‘ کو روک لیا جس کے بعد حکومت نے اس ٹینکر کو چھڑا لانے کیلئے طوفانی سفارتی مذاکرات شروع کئے۔ جہاز کو روکنے کامذکورہ واقعہ گذشتہ منگل کو خلیج فارس میں پیش آیا جس کے بعد ہندوستان نے گذشتہ 2روز سے تہران میں اپنے سفارت خانہ کے ذریعہ زبردست مشاورت شروع کردی۔ ایس سی آئی کے ایک عہدیدار نے پی ٹی آئی کو بتایاکہ ایران کے انقلابی گارڈس نے خلیج فارس میں بین الاقوامی سمندری حدود میں ایم ٹی ویش شانتی کو روک لیا۔ اس جہاز کو محض روکا گیا لیکن ضبط نہیں کیا گیا۔ ماحولیاتی فکر مندیوں کے بیچ بعض معائنوں کیلئے اس جہاز کو روکا گیا۔ ہندوستانی عہدیدار‘ مذکورہ وجہ کے اظہار پر مطمئن نہیں ہوئے کیونکہ ہندوستانی ٹینکر کو ایران کے سمندری حدود میں لے جایا گیا تھا۔ اسی دوران سرکاری عہدیداروں نے بتایا کہ ایران نے اس جہازکے کیپٹن سے بعض تیقنات لینے کے بعد اس جہاز کو چھوڑنے سے اتفاق کرلیا ہے۔ وزارت جہاز رانی کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ یہ وزارت مذکورہ مسئلہ کا جائزہ لے رہی ہے۔ ہندوستانی ٹینکر کو روک لینے کے واقعہ کی اہمیت اس لئے بڑھ گئی ہے کہ یہ یہ واقعہ‘ ایک ایسے وقت پیش آیا جب ہندوستان نے ایران سے کروڈ کی درآمدات کم کرنے کے اقدامات کئے ہیں۔ امریکہ اور یوروپین یونین کی جانب سے یو ایران پر عائد کردہ تحدیدات کے بعد ہندوستان نے ایران سے تیل کی درآمدات میں تخفیف کردی ہے۔ مالیاتی سال 2012-13 میں ایران سے ہندوستان کو تیل کی درآمدات میں زائداز26.5 فیصد تک کمی ہوگئی۔ ایران پر امریکہ اور یوروپی یونین کی تحدیدات نے ایران سے ذریعہ جہاز تیل کی منتقلی کو ہندوستانی ریفائنرس کیلئے مشکل بنادیا ہے۔ قبل ازیں معتبر ذرائع نے بتایا تھا کہ ہندوستان جن ممالک سے کروڈ درآمد کرتاہیل ان میں قبل ازیں ایران کا نمبر دوسرا تھا اور پہلا سعودی عرب کا تھا۔ اب ایران‘ چھٹے نمبر پر آگیا ہے۔

Iran detains tanker carrying Iraqi crude to India

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں