عشرت جہاں مقدمہ سے مربوط ٹیپ حقیقی - سی بی آئی کا دعویٰ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-08-16

عشرت جہاں مقدمہ سے مربوط ٹیپ حقیقی - سی بی آئی کا دعویٰ

سی بی آئی نے دعویٰ کیا کہ حکومت گجرات کے عہدیداروں کی بات چیت کے ٹیپ جس میں انہوں نے عشرت جہاں مقدمہ کے ملزمین کو بچانے کے طریقوں پر جو تبادلہ خیال کیا ہے‘ ان میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا ہے۔ سی بی آئی کے ذرائع نے کہاکہ گجرات پولیس کے عہدیدار اس مقدمہ کے ایک ملزم نے یہ ٹیپ سی بی آئی کو سربراہ کئے ہیں۔ بادی النظر میں یہ حقیقی معلوم ہوتے ہیں اور ان میں کوئی حذف و اضافہ کیا ہوا نہیں معلوم ہوتا۔ انہوں نے کہاکہ یہ سمجھنے کیلئے کہ ان ٹیپس میں دو آوازیں ہیں وہ اس واقعہ میں بھی اپنا کردار ادا کررہے تھے‘ یہ سمجھنا مشکل نہیں ہے اس لئے سی بی آئی کو عدالتی مداخلت کی ضرورت ہوگی۔ سی بی آئی کے ذرائع نے کہاکہ بات چیت میں ایسے لوگ بھی ہیں جو مبینہ طورپر گجرات کے سرکاری عہدیداروں کی حیثیت سے شناخت کئے جاچکے ہیں۔ چند گواہوں نے انہیں شناخت کیا تھا اور تفتیش کے دوران ان پر الزام عائد کئے تھے۔ انہوں نے کہاکہ ٹیپ میں موجود آوازوں کا کوئی تقابل مشتبہ افراد کے ساتھ اسی صورت میں کیا جاسکتا ہے جبکہ آواز کے نمونے حاصل کئے جاسکیں اور ایسا عدالت کی اجازت سے ہی ممکن ہے۔

Tapes linked with Ishrat case appear to be genuine: CBI

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں