سعودی عرب سے اپنے ممالک کو رقم بھیجنے والوں میں ہندوستانی سرفہرست - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-08-07

سعودی عرب سے اپنے ممالک کو رقم بھیجنے والوں میں ہندوستانی سرفہرست

سعودی عرب میں مقیم تارکین وطن کی جانب سے زیادہ رقومات ایشیائی ممالک کو روانہ کی جاتی ہیں۔ ماہر معاشیات قاضی العجاجی نے کہاکہ ہندوستان کو سعودی دولت کا سب سے زیادہ حصہ ملتا ہے۔ 2011ء کے دوران یہاں مقیم ہندوستانی تارکین وطن اور اپنے ملک کو 28.6 بلین سعودی ریال بھیجا تھا جو یہاں مقیم اقطاع عالم کے تمام تارکین کی طرف سے بھیجی جانے والی مجموعی رقم کا 31.5 فیصد حصہ ہے۔ مصر 14.8 بلین ریال کے ساتھ دوسرے مقام پر ہے۔ 9.9 ارب ریال کے ساتھ پاکستان کو تیسرا اور 9.7 ارب ریال کے ساتھ فلپائن کو چوتھا مقام ہے۔ قاضی العجاجی نے کہاکہ 2010ء کے دوران ورلڈ بینک سے جاری تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں 15لاکھ ہندوستانی ورکرس مقیم ہیں۔ ہر ہندوستانی اپنے وطن کو اوسطاً ماہانہ 1,639 سعودی ریال روانہ کرتا ہے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں