پاکستان کے بازاروں میں ہندوستانی ٹماٹر کی مانگ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-08-28

پاکستان کے بازاروں میں ہندوستانی ٹماٹر کی مانگ

indian tomato export pak
پاکستان کے بازاروں میں ہندوستانی ٹماٹر کی مانگ ، روزانہ 40 ٹن درآمد ، چلر فروشی کی قیمت 100 روپے فی کیلو سے متجاوز
پاکستان میں ٹماٹر کی قلت ، ہندوستان کے تاجروں کے لیے برآمد کے مواقع فراہم کرتے ہوئے موجب مسرت ہوگئی ہے ، بالکل اسی طرح جس طرح ہندوستان میں پیاز کی قلت کے سبب پاکستان کے لیے ہندوستان کو پیاز برآمد کرنے کے دروازے کھل گئے ہیں ۔ پاکستان کے مقامی مارکٹوں میں ٹماٹر کی قیمتوں میں استحکام لانے پاکستان ، ہندوستان سے روزانہ اوسطا لگ بھگ 400 ٹن ٹماٹر ، واگھا سرحد کے راستہ برآمد کر رہا ہے ۔ لاہور کی ترکاری مارکٹس ،ہندوستان کے ٹماٹروں سے بھری ہوئی ہیں جبکہ کراچی کے بازاروں میں ، درآمد کردہ اور مقامی سطح پر کھیتوں سے لائے گئے دونوں قسم کے ٹماٹر فروخت کیے جا رہے ہیں ۔ گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران پاکستان نے پیاز کے لگ بھگ 10 کنٹینرس بحساب 40 تا 45 پاکستانی روپے فی کیلو ہندوستان بھیجے ہیں ۔ مقامی تاجروں کو اس بات پر افسوس ہے کہ وہ ہندوستانی مارکٹ میں مانگ سے بھر پور استفادہ نہیں کرسکے ۔ ایک ہوسیل ڈیلر نے بتایا کہ ہندوستان کو برآمد کردہ پیاز"اچھی اور برآمدی معیار کی حامل قرار نہیں دی جاسکتی " پاکستان کی ہول سیل مارکٹوں میں ہندوستانی ٹماٹر کی قیمت 80 -70 روپے فی کیلو گرام ہے جب کہ چیلر فروشی مارکٹ میں یہ قیمت 100 روپے اور 120 روپے فی کیلو کے درمیان ہے ۔

Indian tomato exports to flood-hit Pakistan soar

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں