پاکستان اور چین کے درمیان معاشی راہداری پراجکٹ پر تبادلہ خیال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-08-28

پاکستان اور چین کے درمیان معاشی راہداری پراجکٹ پر تبادلہ خیال

Pakistan China
پاکستانی اور چینی عہدیداروں نے اربوں ڈالر پر مشتمل معاشی راہداری پراجکٹ کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا جس میں پاکستان زیر قبضہ کشمیر کے پہاڑی علاقوں سے گزرنے والی 200 کیلومیٹر طویل سرنگ کی تعمیر بھی شامل ہے-پاک چین معاشی راہدای پر مشترکہ کمیٹی نے اہم پراجکٹ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا – جس میں کاشغر اور پاکستانی بندرگاہ گوادر کو ریل اور سڑک کے ذریعہ بھی مربوط کرنے پر بات چیت ہوئی – گذشتہ جولائی میں ایک معاہدہ پر د ستخط ہوئے تھے جسکی رو سے پراجکٹ میں 200 کیلو میٹر طویل سرنگ کی تعمیر بھی شامل ہےمنصوبہ کے مطابق معاشی راہداری میں خصوصی معاشی زونس قائم کئے جائین گے – چینی کمپنیون نے ان مخصوص زونس ( علاقوں) میں صنعتیں قایم کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے – پاکستانی وفد کی قیادت وزیر منصوبہ سازی و ترقی احسن اقبال نے کی جبکہ چینی وفد کی قیادت نیشنل ڈیولپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے نائب وزیر ژانگ ژیاؤ کیانگ نے کی – وزیر اعظم نواز شریف اس پراجٹ سے حوصلہ مند ہین اور وہ اپنا خیال کچھ اس انداز سے بھی پیش کر چکے یہں کہ گوادر کو فری پورٹ بہ آسانی بنایا جاسکتا ہے اور اسے ہانگ کانگ کے ممثل مرتبہ حاصل ہونا چاہئے – کاری ڈور پراجکٹ کا اعلان سب سے پہلے جون میں چینی وزیر اعظم لی کیکیانگ کے دورہ پاکستان کے دوران ہو تھا – پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف حالیہ دورہ چین کے دوران گوادر پورٹ پر کنٹرول حاصل کرلیا تھا جسکے نتیجہ میں بحیرہ عرب اور آبنائے حرمز تک رسائی حاصل ہوئی دنیا میں 75 5 حصہ آبنائے ہرمز سے ہوکر گزرتا ہے- ماہرین کے مطابق معاشی راہداری قائم ہونے سے چینی صوبہ زنجانگ میں ترقیات کا سلسلہ تیز تر ہو جائے گا – علاوہ ازین چین کو مغربی ایشیاء سے توانائی درآمدات کا ایک نیا روٹ حاصل ہو جائیگا – معاشی راہداری پاکستان کے زیر قبضہ کسمیر سے ہو کر گزرے گی جسکی سرحدیں ژنچیانگ –ایغور خود مختار علاقہ سے کتصل ہین او ر دونوں مملک کے درمیان ترانسپورٹ روابط کا یہی واحد راستہ ہے

Pakistan, China discuss strategic economic corridor project

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں