جیل حکام نے جگن موہن ریڈی کی بھوک ہڑتال کی توثیق کر دی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-08-28

جیل حکام نے جگن موہن ریڈی کی بھوک ہڑتال کی توثیق کر دی

jaganmohan reddy
صدر وائی ایس آر پارٹی اور رکن پارلیمنٹ کڑپہ وائی ایس جگن موہن ریڈی کی غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال آج تیسرے دن میں داخل ہوگئی ۔ وہ چنچل گوڑہ جیل میں محروس ہیں اور ریاست کی تقسیم کے فیصلہ کے خالف بھوک ہڑتال کر رہے ہیں ۔ انہوں نے غیر محسوب اثاثوں کے مقدمہ میں گزشتہ 15 ماہ سے جیل میں رکھا گیا ہے ۔ ریاست کی تقسیم کے ذریعہ علیحدہ تلنگانہ تشکیل دینے کے فیصلہ کے خلاف پہلے ان کی والدہ اور پارٹی کے اعزازی صدر وائی ایس وجئے لکشمی نے گنٹور میں غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال کے پانچویں دن انہیں زبردستی دواخانہ منتقل کردیا ۔ اس کے دوسرے دن جگن نے جیل میں بھوک ہڑتال شروع کردی ۔ چنچل گوڑہ جیل حکام نے توثیق کی کہ جگن غذا نہیں لے رہے ہیں ۔ پی ٹی آئی کے بموجب چنچل گوڑہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ پی سدیا نے بتایا کہ آج بھی جگن نے لنچ اور ڈنر نہیں لیا تاہم ان کی صحت مستحکم ہے ۔ ڈاکٹرس دن میں 2 مرتبہ صبح اور شام ان کے طبی معائنے کر رہے ہیں ۔ جیل حکام کے بموجب جگن کی تمام ملاقاتیں کل سے روک دی گئی ہیں ، کیوں کہ جگن نے جیل کے قواعد کے خلاف ورزی کرتے ہوئے غذا لینے سے انکار کردیا ہے ۔ تاہم حکام نے روزانہ شام تقریبا 6 بجے جگن سے متعلق ایک میڈیکل بلیٹن جاری کرنے سے اتفاق کرلیا ہے ، کیوں کہ پارٹی قائدین نے اس کی درخواست کی تھی ۔ قائدین نے کہا تھا کہ جگن کی صحت سے متعلق میڈیکل بلیٹن روزانہ جاری کیا جائے ۔ جگن کی بھوک ہڑتال کے پیش نظر جیل کو جانے والی تمام سڑکوں پر امتناعی احکام نافذ کردئیے گئے ہیں ، جب کہ جیل کے اطراف و اکناف سیکورٹی بھی سخت کردی گئی ہے ، کیوں کہ حکام کو اندیشہ ہے کہ جگن کے حامیوں کی بڑی تعداد اپنے محبوب قائد سے اظہار یگانگت کے لیے جیل پہنچ سکتی ہے ۔ تلنگانہ وکلاء نے قبل ازیں سی بی آئی کو ایک یادداشت پیش کرتے ہوئے جگن کو کسی دوسری جیل منتقل کرنے کی درخواست کی تھی ۔ کیوں کہ جیل میں بھوک ہڑتال کے باعث شہریوں میں بے چینی پھیل سکتی ہے ۔

Jaganmohan Reddy begins hunger strike in Chanchalguda prison

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں