علاقائی تجارت کے مرکز کی حیثیت سے افغانستان اہم ملک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-08-22

علاقائی تجارت کے مرکز کی حیثیت سے افغانستان اہم ملک

pranab mukerjee and kareem khalili
صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے آج کہا ہے کہ افغانستان علاقائی تجارت، ٹرانسپورٹ اور توانائی کی راہداری کیلئے اہمیت کا حامل مرکز ہے اور یہ ایسی پر موقع اراضی ہے جو علاقائی تجارت کے فروغ میں حصہ ادا کرسکتی ہے۔ صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے ان خیالات کااظہار افغانستان کے دوسرے نائب صدر کریم خلیلی سے ملاقات کے دوران کیا۔ کریم خلیلی نے آج راشٹرا پتی بھون میں صدرجمہوریہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر جمہوریہ نے کہاکہ ہندوستان کے اہم مفادات میں ہندوستان ایک خود مختار، آزاد، خوشحال اور جمہوری افغانستان تصور کرتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستان اہم اشتراکیت کے معاہدہ اور تبدیلی کے بحران کے دور میں ملک کی ترقی اور تعمیر میں افغانستان سے وعدہ کیا ہے کہ سیاسی اور اہم سطحوں پر 2014ء کے بعد جبکہ بین الاقوامی دستے افغانستان سے واپس ہوجائیں گے۔ ہندوستان اس کی مدد کرے گا، ایک افغان مملکت افغانستان کی ہم آہنگی کے مرحلہ کیلئے مدد کرے گا۔ صدر جمہوریہ نے کہاکہ ہندوستانی کمپنیاں افغانستان میں پیتیل، سونے، تیل اور گیس کے ذخائر کیلئے بولی لگانے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ خلیلی کا خیرمقدم کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے افغانستان کی حکومت، اس کی سکیورٹی خدمات اور بالخصوص جلال آباد پولیس ملازمین جلال آباد میں 3 اگست2013 کو ہندوستانی قونصل خانہ پر خودکش حملہ کو ناکام بنانے کیلئے جس مستعدی کا مظاہرہ کیا ہے اس کیلئے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس واقعہ میں بے قصور بچوں اور شہریوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا اور کہاکہ ہندوستان متاثرین کی مدد کیلئے ممکنہ تعاون فراہم کرے گا۔ افغانستان کے نائب صدر نے صدر جمہوریہ کے جذبہ کا والہانہ طورپر جواب دیا اور کہاکہ افغانستان اور ہندوستان کے درمیان تعلقات اسٹرٹیجک اہمیت کے حامل ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ تعلقات ہمیشہ مستحکم رہیں گے۔ انہوں نے ہندوستان کی جانب سے افغانستان کو مدد کیلئے ہندوستان کے جذبہ کی سراہانہ کی اور ہندوستانی کمپنیوں کو افغانستان میں سرمایہ کاری کیلئے دعوت دی۔

India supports all-Afghan owned, led and controlled reconciliation process: Pranab Mukherjee

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں