مختلف مذہبی طبقات کے مقابل مسلمانوں کا معیار زندگی سب سے کم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-08-21

مختلف مذہبی طبقات کے مقابل مسلمانوں کا معیار زندگی سب سے کم

India Muslims lowest living standard
ایک سرکاری سروے میں کہا گیا ہے کہ مختلف مذہبی گروپوں میں مسلمانوں کا معیار زندگی 32.66 روپے فی کس یومیہ خرچ کے ساتھ سب سے کم ہے۔ دوسری طرف سکھ فرقہ کا طرز زندگی ایک دن میں اوسطاً 55.30روپے فی کس خرچ کے ساتھ سب سے اچھا ہے جبکہ عیسائیوں میں فی کس یومیہ خرچ 51.43 روپئے اور ہندوؤں میں فی کس 37.50 روپئے ہے۔ این ایس ایس او کے جائزہ میں بعنوان "ہندوستان بڑے مذہبی گروپوں میں روزگار اور بیروزگاری کی صورتحال ہے" پر کہا گیا کہ کل ہند سطح پر ایک سکھ خاندان کا اوسط ماہانہ خرچ 1,659 روپے ہے جبکہ ایک مسلم کے گھر کا ماہانہ خرچ 980 روپئے ہے، یہ اعداد و شمار 2009-2010ء کے ہیں۔ سروے کے مطابق ہندوؤں اور عیسائیوں کا ماہانہ فی کس خرچ بالترتیب 1,125 روپئے اور 1,543 روپے ہے۔ اس سروے میں کہا گیا کہ دیہاتوں میں کل ہند سطح پر فی کس ماہانہ خرچ 901 روپئے اور شہریوں میں 1,773 روپے ہے جبکہ مجموعی فی کس ماہانہ خرچ 1,128 روپے ہے۔ دیہی علاقوں میں مسلمان 8,33 روپئے ماہانہ خرچ کے ساتھ سب سے نیچے ہیں جس کے بعد 8,88 روپئے کے ساتھ ہندو،1296 روپئے کے ساتھ عیسائی اور 1498 روپئے کے ساتھ سکھ ہیں۔ شہری علاقوں میں مسلمانوں کا ماہانہ اوسط خرچ 1272 روپئے کے حساب سے کم ہے، اس کے بعد 1797 روپے کے ساتھ ہندو، 2053 روپے کے ساتھ عیسائی اور 2180 روپے کے ساتھ سکھ ہیں۔

Muslims have lowest living standard in India: Govt survey

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں