لداخ میں ہندوستان کا سوپر ہرکیولس طیارہ اتارا گیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-08-21

لداخ میں ہندوستان کا سوپر ہرکیولس طیارہ اتارا گیا

IAF lands Super Hercules plane ladakh
لداخ میں ہندوستان نے چین کو پہلی مرتبہ اپنی طاقت دکھائی ہے۔ چین کی تمام وارننگ کو نظر انداز کرتے ہوئے ہندوستانی فضائیہ نے منگل کی صبح لائن آف ایکچول کنٹرول (ایل اے سی) کچھ دور پر دولت بیگ کولڈی ہوائی پٹی پر اپنا C-130 جے سپر ہرکیولس طیارہ اتارا۔ لداخ میں چین کی بڑھتی در اندازی کے واقعات کے بعد سپر ہر کیولس کو ایل اے سی کے بالکل قریب اتارنے کو چین کو پیغام دینے کے طورپر دیکھا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ چین کو جیسے ہی سپر ہرکیولس لداخ بھیجنے کی بھنک ملی اس نے احتجاج کرنا شروع کردیا تھا۔ اس نے لداخ میں سپرہرکیولس نہ اتارنے کی وارننگ دی تھی۔ ہندوستان نے اپنی سرزمین پر اپنا طیارہ اتارنے کی اس دھمکی کو نظر انداز کردیا۔ فضائیہ کے ایک افسر نے بتایاکہ سپر ہرکیولس کمانڈنگ آفسر گروپ کیپٹن تیج بہادر سنگھ اور "ویلڈ وائپرس" کے دستے کے ساتھ اس ہوائی پٹی پر اتارا۔ اس کے بعد وہ واپس ہنڈن اےئر ویز لوٹ آیا۔ فضائیہ کے افسر کے مطابق سپر ہرکیولس کی مدد سے فضائیہ بری فوج کو اس بیحد بلندی والی پوسٹ پر ضروری سازو سامان فوراً مہیا کرانے میں اہل ہوگی۔ یہی نہیں جنگ کی حالت میں فوجی دستوں کے اس پوسٹ تک حرکت و عمل میں سپر ہرکیولس کا اہم رول رہے گا۔ اکسائی چین علاقے کے دولت بیگ سیکٹر کی یہ ہوائی پٹی 5065 میٹر بلندی پر ہے۔ دولت بیگ اولڈی ہندوستانی فوج کی انتہائی اہم پوسٹ ہے۔ یہ چین کی جانب جانے والے پرانے شاہراہ ریشم کو جوڑتی ہے۔ 1962ء میں ہندوستان۔ چین جنگ کے دوران ہندوستانی فوج نے یہ بیس بنایا تھا۔ گذشتہ کافی برسوں سے اس بیس کو اتنی اہمیت نہیں دی جارہی تھی۔ حالیہ مہینوں میں ہندوستانی فوج نے اس بیس پر اپنی سرگرمیاں تیز کی ہیں۔ ہندوستانی فضائیہ اور ہندوستانی فوج نے مل کر اس بیس کو پھر سے سرگرم کیا۔ گذشتہ دنوں 43 سال بعد 2 انجن والے اے این۔32 اےئر کرافٹ کو یہاں اتارا گیا۔ فضائیہ نے اس کے بعد 20 ٹن تک کا وزن لے جانے والے سی۔130 جے سپر ہرکیولس اتارنے کا فیصلہ کیا۔

India dares China, lands Super Hercules at world's highest airstrip in Ladakh

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں