حیدرآباد دھماکے - انڈین مجاہدین کے مبینہ کارکنوں کے خلاف الزامات وضع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-08-29

حیدرآباد دھماکے - انڈین مجاہدین کے مبینہ کارکنوں کے خلاف الزامات وضع

hyderabad blasts gokul chat
مقامی عدالت نے اگست 2007 کے دو بم دھماکوں کے چار ملزمین کے خلاف آج الزامات وضع کیے ، ان دھماکوں میں 42 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ سیکنڈ میٹرو پولیٹن سیشن جج کورٹ نے انڈین مجاہدین کے مبینہ کارکنوں انیق شفیق سعید ، محمد صادق ، اکبر اسمعیل چودھری اور انصار احمد بادشاہ شیخ کے خلاف الزامات وضع کیے۔ ملزمین کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 302 (قتل) اور دھماکو اشیا قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت 25/اگست 2007 کے دو بم دھماکوں اور علاقہ دلسکھ نگر کے فٹ اوور بریج کے قریب برآمد بم کے سلسلہ میں مقدمات درج کیے گئے۔
عدالت نے بعدازاں سماعت شروع کرنے کی تاریخ مقرر کرنے کے لیے سماعت 28/اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ اس دن عدالت ، بیانات قلمبند کروانے گواہوں کو سمن جاری کرنے پر فیصلہ کرے گی۔ انڈین مجاہدین کے یہ مبینہ کارکن ان دوسرے ملزمین میں شامل ہیں جنہیں مہاراشٹرا اینٹی ٹیررسٹ اسکواڈ نے گرفتار کیا تھا جنہیں بعد ازاں گجرات پولیس نے اس سال جولائی میں احمدآباد میں سلسلہ وار دھماکوں کے سلسلہ میں پوچھ تاچھ کے لیے تحویل میں لیا تھا۔ آندھرا پردیش پولیس نے دہرے دھماکوں کے کیس میں چارج شیٹ داخل کرتے ہوئے ملزمین کے خلاف مقدمہ چلانے کی اجازت حاصل کی تھی۔ گوکل چاٹ بھنڈار دھماکہ میں 32 افراد اور لمبنی پارک کی اوپن ائر تھیٹر میں رونما دھماکہ میں دوسرے 10 افراد ہلاک ہو گئے تھے جو ریاستی سیکریٹریٹ سے چند میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

Hyderabad blasts: Charges framed against four Indian Mujahideen operatives

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں