دارجلنگ میں تشدد - بند کا وسیع اثر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-08-29

دارجلنگ میں تشدد - بند کا وسیع اثر

darjeeling bandh
علیحدہ ریاست گورکھالینڈ کے مطالبہ کی حمایت میں پہاڑ میں غیر معینہ مدت کی بند کے چھٹے دن منگل کوکالمپونگ میں فسادیوں نے ایک گاڑی کو پھونک دیا۔حالانکہ گورکھا جن مکتی مورچہ نے اس واقعہ میں پارٹی کارکنان کے ملوث ہونے سے انکار کیا ہے اس واقعہ کی مذمت کی اوراسے ایک سازش بتایاجبکہ پہاڑیوں میں بند کے زبردست اثرات نظر آئے۔ وہیں آج کی تحریک پوری طرح بچوں کے حوالے رہی۔ جگہ جگہ بچوں نے مظاہرہ کیا اور گورکھالینڈ کے حق میں نعرے لگائے پولیس سپرنٹنڈنٹ کنال اگروال نے بتایا کہ گاڑی جلانے کے الزام میں چار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔دارجلنگ میں مورچہ کے صدر بمل گورنگ نے صحافیوں سے کہاکہ ہم جمہوری تحریک کے حامی ہیں۔ مورچہ تشدد میں یقین نہیں رکھتا انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت سے مذاکرات کا گورکھا جن مکتی مورچہ حامی ہے زور دے کر کہاکہ حکومت سے بات چیت کا سوال ہی نہیں اٹھتا پہاڑ کبھی بھی مغربی بنگال کاحصہ نہیں رہا اب گورکھا لینڈ کے بدلے کچھ اور مطالبہ کا اشارہ دیا۔ تاہم انہوں نے متبادل مطالبہ کا انکشاف کرنے سے انکار کردیا کہاکہ وقت آنے پر ہی اس کا انکشاف کیا جائے گا مرکزی حکومت ہمارے مطالبہ کو ریاستی حکومت کامعاملہ بتاکر اپنی ذمہ داری سے بچ نہیں سکتی۔ 30اگست کو جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی میٹنگ ہوگی۔ گورکھا جن مکتی مورچہ کی اتحادی تنظیموں اور تحریک کیلئے قائم ایکشن کمیٹی سے مستقبل کی حکمت عملی پر بحث کے بعد ہی تحریک کے پروگام کا انکشاف کریں گے ۔

violence mark bandh in Darjeeling

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں