4/اگست دارجلنگ پی۔ٹی۔آئی
دارجلنگ میں عام زندگی مفلوج رہی۔ بند کے دوران پولیس سپرنٹنڈنٹ کی گاڑی روک دینے کی پاداش میں گورکھا جن مکتی مورچہ کے 6ارکان کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق گورکھا جن مکتی مورچہ کے ارکان نے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے صبح کی اولین ساعتوں میں سپرنٹنڈنٹ پولیس کنول اگروال کی گاڑی روک دینے پر گرفتار کیا گیا۔ دارجلنگ میں غیر معینہ مدت کے بعد کے دوسرے دن یہ کارروائی کی گئی۔ ان ارکان کے خلاف دیگر زیر التواء کیسوں میں بھی گرفتار کیا گیا۔ انہیں ان کی رہائش گاہوں سے حراست میں لیا گیا۔ گورکھا جن مکتی مورچہ کے کئی ارکان اور مقامی قائدین نے صبح صدر پولیس اسٹیشن کا گھیراؤ کیا اور ارکان کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔ گرفتار شدہ افراد کو دارجلنگ ڈسٹرکٹ ہاسپٹل لے جایا گیا۔ ایک اور واقعہ میں جی جے ایم کے حامیوں نے ایک خانگی گاڑی کو آگ لگادی۔ اس علاقہ میں سی آر پی ایف جوان اور پولیس گشت لگارہی ہے۔ اسی دوران دارجلنگ میں آج دوسرے دن بھی عام زندگی مفلوج رہی، تمام دکانات، مارکٹس بند رہے۔ جی جے ایم کارکنوں نے کئی مقامات پر سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کردی تھیں۔Gorkha Janmukti Morcha supporters arrested, normal life hit in Darjeeling
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں