مرکزی حکومت نے فوٹو جرنلسٹ کی اجتماعی عصمت ریزی کو انتہائی بدبختانہ قرار دیا اور اس واقعہ کے تعلق سے حکومت مہارشٹرا سے تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔ راجیہ سبھا میں اس واقعہ کے تعلق سے بیان دیتے ہوئے مملکتی وزیر داخلہ آر پی این سنگھ نے کہا کہ خاطیوں کے فوری گرفتاری کے لیے اقدامات کیے جانے چاہیے اور انہیں سخت سزا دی جانی چاہیے۔
وزیر قانون کپل سبل نے کہا کہ یہ انتہائی بدبختانہ واقعہ ہے۔ 23/دسمبر کو دہلی میں اجتماعی عصمت ریزی کا واقعہ پیش آنے کے بعد ممبئی میں اس طرح کا واقعہ پیش آیا۔ اس تعلق سے پارلیمنٹ میں قانون سازی کی جائے گی اور امید ہے کہ اس قانون کو جلد روبہ عمل لایا جائے گا۔
اس دوران ملی اطلاع کے مطابق تیز رفتار کاروائی کرتے ہوئے ممبئی پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے اور دوسرے چار افراد کی شناخت بھی کر لی ہے جن میں سے دو مجرمین ہیں جن کی تلاش سرگرمی کے ساتھ بڑے پیمانے پر شروع کر دی گئی ہے۔
Gang rape of woman photographer (22) in Mumbai greeted with outrage across India
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں