اسلامی بینکنگ اور فنانس پر دو روزہ کورس کا آغاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-08-25

اسلامی بینکنگ اور فنانس پر دو روزہ کورس کا آغاز

iim kashipur
انڈین انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ (آئی آئی ایم) کاشی پور نے آج "اسلامک بینکنگ اینڈ فینانس" پر دو روزہ منیجمنٹ ڈیولپمنٹ پروگرام کا آغاز کیا۔ اسلامی بینکنگ اور فینانس میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا ایگزیکٹیو کورس ہے۔ مرکزی مملکتی وزیر اقلیتی امور نینونگ ایرنگ نے پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ اسلامک بینکنگ اور فینانس پر مشتمل یہ پروگرام اس شعبہ میں دلچسپی رکھنے والے شرکا کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو فروغ دینے میں بےحد کارآمد ثابت ہوگا۔ یہ دو روزہ کورس سینئر بیوروکریٹس ، مالیاتی اداروں کے عہدیداروں ، وکلا ، ماہرین تعلیم اور بینکرس کے لیے ہے۔
اسلامک بینکنگ کے اصولوں کے تحت کھاتہ داروں کو اپنی جمع کی گئی رقم پر سود نہیں ملتا اور نہ بنک قرض داروں سے سود وصول کر سکتے ہیں۔
بنک کھاتہ داروں کی رقومات کو مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں لیکن شراب ، تمباکو ، سٹہ بازی یا وعدہ کاروبار جیسے شعبوں سے انہیں دور رہنا پڑتا ہے۔
بین الاقوامی اسلامی بنکنگ اینڈ فنانس انڈسٹری فی الحال خلیجی ممالک اور ملیشیا پر مرکوز ہے اور اس میں دو ہندسی شرح سے ترقی ہو رہی ہے۔ اب اسے افریقہ ، یوروپ ، جنوبی ایشیا اور جنوب مغربی ایشیا تک وسعت حاصل ہو رہی ہے۔ فی الحال 75 ممالک میں اسلامک بنکنگ نظام پر عمل کیا جا رہا ہے اور تقریباً دو ٹریلین امریکی ڈالر کا سرمایہ اس میں مشغول ہے۔
چئر پرسن پلاننگ و ڈیولپمنٹ و پروگرام ڈائرکٹر پروفیسر بہار الاسلام نے کہا کہ ہندوستان ان چند ممالک میں شامل ہے جن سے ترقیاتی شعبہ میں قیادت کی توقع ہے۔ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ ہندوستانی کمپنیوں اور انفرااسٹرکچر پراجکٹس میں تابع شریعت سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔

IIM Kashipur begins 2-day course on Islamic banking and finance

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں