جمہوریت کے ذریعے اسلامی حکومت کا قیام ناممکن - ایمن الظواہری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-08-04

جمہوریت کے ذریعے اسلامی حکومت کا قیام ناممکن - ایمن الظواہری

Al-Qaida leader Ayman al-Zawahiri
القاعدہ کے لیڈر ایمن الظواہری نے کہا ہے کہ مصر کے منتخب صدر محمد مرسی کو معزول کرنے کیلئے کی گئی فوجی بغاوت سے یہ ثابت ہوگیا ہے کہ جمہوریت کے ذریعہ اسلامی حکومت قائم نہیں کی جاسکتی۔ انہوں نے اسلام پسند رہنما کے حامیوں پر زور دیا کہ وہ بیلٹ کا راستہ ترک کرتے ہوئے مسلح مزاحمت کا راستہ اختیار کریں۔ ایمن الظواہری نے آج اپنا تازہ ترین آن لائن پیغام جاری کیا جس میں مصری فوج پر بھی سخت تنقید کی گئی ہے۔ انہوں نے ملک کے سیکولر اور آزاد خیال قائدین کے علاوہ عیسائی اقلیت کی مذمت کرتے ہوئے ان پر مرسی کے خلاف محض اس لئے سازش کرنے کا الزام عائد کیا کہ وہ (مرسی) اسلام پسند لیڈر ہیں۔ مصری فوج نے 3 جولائی کو ایک بغاوت کے ذریعہ مرسی کو معزول کردیا تھا۔ جس (بغاوت) سے یہ کثیر الآباد عرب ملک عملاً دو حریف گروپوں میں منقسم ہوچکا ہے۔ سیکولر اور روشن خیال مصری فوج کی حمایت کررہے ہیں لیکن مرسی کے اسلام پسند حامیوں نے بغاوت کو مسترد کردیا ہے۔ ایمن الظواہری تازہ ترین پیغام میں کہا کہ "سب سے پہلے ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ جائز ہونے کا مطلب جمہوریت یا انتخابات نہیں ہے بلکہ صرف شریعت ہی جائز ہے جو ہر قانون اور دستور سے بالاتر ہے"۔ الظواہری نے اخوان المسلمین کی جانب سے امریکی اور سیکولر قوتوں کو خوش کرنے کیلئے جہاد ترک کرنے پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے اخوان سے کہاکہ شائد آپ بھول گئے ہیں کہ جمہوریت دراصل مغرب کی جاگیر ہے اور ان اسلام پسندوں کو صرف اس شرط پر فوائد فراہم کرتی ہے کہ وہ مغربی نظریات کے غلام بن جائیں،۔

Al-Qaida leader Ayman al-Zawahiri: Egypt coup shows democracy corrupt

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں