دبئی امداد کے ذریعے ہندوستانی طبی مرکز میں 25 افغان شہریوں کے دل کے آپریشن - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-08-02

دبئی امداد کے ذریعے ہندوستانی طبی مرکز میں 25 افغان شہریوں کے دل کے آپریشن

دبئی کے طبی نگہداشت کرنے والے ادارے کے ماہرین نے 25افغان شہریوں کی مفت ہارٹ سرجری انجام دینے کا وعدہ کیا۔ ہندوستان کے ایک طبی مرکز میں ہارٹ سرجری انجام دی جائے گی۔ ڈی ایم ہیلتھ کیر سے وابستہ ڈاکٹر پون فاونڈیشن نے اعلان کیا کہ افغان شہریوں کی فری ہارٹ سرجری انجا م دی جائے گی۔ منتخبہ شہریوں کو ہندوستان کا سفر کرنے ویزا جاری کیا جائے گا۔ مریضوں کو کالی کٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس میں دل کا آپریشن انجام دیا جائے گا۔ ڈاکٹر پون نے ایک افطار پارٹی میں اس کا اعلان کیا۔ دبئی میں ہندوستان کے قونصل جنرل سنجے ورما، عرب امارات میں متعین افغان سفیر نجیب اﷲ مجددی، افغان قونصل جنرل عتیق اﷲ افطار پارٹی میں شریک تھے۔ 25دل کے آپریشن یکم اگست2013 سے ایک سال کے عرصے کے اندر انجام دئیے جائیں گے۔ مستحق افغان شہریوں کے آپریشن انجام دئیے جائیں گے۔ ضرورت مند مریضوں کے افغان حکومت کی سفارش کی بنیاد پر یہ آپریشن انجام دئیے جائیں گے۔

Dubai-based group to offer free heart surgeries to Afghans

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں