حکومت کا مرسی حامیوں کے ساتھ فیصلہ کن لڑائی کا عزم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-08-02

حکومت کا مرسی حامیوں کے ساتھ فیصلہ کن لڑائی کا عزم

مصر کی فوجی حمایت والی عبوری حکومت نے چو طرفہ دباؤ کے پیش نظر اب معزول صدر محمد مرسی کے حامیوں کے ساتھ فیصلہ کن لڑائی لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عبوری حکومت کی کابینہ نے کل پولیس سے صاف صاف لفظوں میں کہا کہ راجدھانی قاہرہ میں مطاہرہ کرنے والے مسٹر مرسی کے مظاہرین کو کسی بھی قیمت پر وہاں سے ہٹایا جائے۔ اخوان المسلمین کے لیڈر مرسی کو فوج کے ذریعہ برطرف کئے جانے کے بعد سے ہی ان کے حامی راجدھانی میں جگہ جگہ مظاہرہ کررہے ہیں۔ سب سے زیادہ مظاہرہ رابعۃ العدوےۃ مسجد کے پاس ایک چوک پر کیا جارہا ہے۔ کل سرکاری ٹیلی ویژن چینل پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس مسئلے سے نمٹنے کیلئے اور اسے ختم کرنے کیلئے ہر ضروری قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بیان میں ملک میں مسلسل مظاہروں کوقومی سلامتی کیلئے خطرہ قراردیاگیاہے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں