اس المناک واقعہ پر مقامی عوام نے زبردست برہمی کا اظہار کیا اور انجن ڈرائیوروں پر حملہ کرتے ہوئے ایک ڈبہ کو آگ لگا دی ونیز ریلوے اسٹیشن میں بھی کافی توڑ پھوڑ مچائی۔
80 کیلومیٹر فی گھنٹہ رفتار سے دوڑنے والی ٹرین نے ، پسنجر ٹرین سے اتر کر دھمارا گھاٹ اسٹیشن پر ریلوے لائن کے ساتھ چل رہے زائرین کو روند ڈالا۔ وزیر اعلیٰ بہار نے بتایا کہ 37 مہلوکین میں 13 خواتین اور 4 بچے بھی شامل ہیں۔ یہ زائرین بہار کے اضلاع کھگڑیا ، سہرسہ ، مونگیر اور نوگھاچیا سے تعلق رکھتے تھے۔ 24 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں قریبی ہسپتال میں شریک کرایا گیا۔
حادثہ کی داخلی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔
Bihar train accident: 37 people, mostly pilgrims, killed
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں