فیس بک کے بانی کا ذاتی صفحہ ہیک کیا گیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-08-21

فیس بک کے بانی کا ذاتی صفحہ ہیک کیا گیا

Palestinian Hacks FB CEO Page
ایک فلسطینی ہیکر نے فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کے ذاتی صفحہ پر پیغام لکھ کر فیس بک کے سکیورٹی سسٹم میں خامی کی نشاندہی کی ہے۔ خلیل شریتھ نامی شخص کا کہنا ہے کہ انہوں نے فیس بک کی وائٹ ہیٹ اسکیم کے ذریعہ فیس بک کی ٹیم کو اس خامی کے بارے میں آگاہ کرنے کی کوشش کی تھی جسے نظر انداز کردیا گیا۔ اس اسکیم کے تحت فیس بک میں خامیوں کی نشاندہی کرنے والوں کو انعام میں رقم دی جاتی ہے۔ فیس بک کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس خامی کو دور کردیا ہے لیکن وہ خلیل شریتھ کو پیسے نہیں دیں گے۔ خلیل شریتھ نے سکیورٹی کے نظام میں ایک خامی ڈھونڈی تھی جس کے ذریعہ فیس بک کے صارفین کسی کی بھی دوستوں کی فہرست میں شامل ہوئے بغیر ان کی پرائیوٹ وال پر پیغام لکھ سکتے تھے۔ انہوں نے فیس بک کی وائٹ ہیٹ ٹیم کو اس خامی کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔ چند پیغامات کے تبادلہ کے بعد خلیل شریتھ کو ایک ای میل موصول ہواج میں کہا گیا تھا کہ یہ خامی نہیں ہے۔ انہوں کے بعد انہوں نے اپنی بات کو ثابت کرنے کیلئے مارگ زکر برگ کے صفحہ پر پیغام لکھ دیا تھا۔ شریتھ نے جن کی مادری زبان عربی ہے لکھا کہ میں آپ کی پرائیویسی کی خلاف ورزی کرنے اور پیغام لکھنے پر معذرت خواہ ہوں لیکن میرے پاس اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا۔ فیس بک کی سکیورٹی ٹیم کے انجینئر میٹ جونز نے ایک کلک پیغام میں وضاحت کی ہے کہ شریتھ کے ای میل پر کارروائی ہونی چاہئے تھی لیکن ان کی رپورٹ کرنے کے طریقہ کار میں ویب سائٹ کی پالیسی کی خلاف ورزی کی گئی تھی۔ انہوں نے کہاکہ شریتھ نے بغیر اجازت دوسرے لوگوں کا اکاونٹ استعمال کرکے اس خامی کی نشاندہی کی تھی اس لئے وہ انعام کے حقدار نہیں ہیں۔

Palestinian Finds Facebook Bug, Hacks CEO's Page

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں