تروچیراپلی کا پی ایچ ای ایل پاور پلانٹ قوم کے نام معنون - وزیراعظم کا خطاب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-08-03

تروچیراپلی کا پی ایچ ای ایل پاور پلانٹ قوم کے نام معنون - وزیراعظم کا خطاب

BHEL Power Plant Piping Unit at Thirumayam
وزیراعظم منموہن سنگھ نے دنیا بھر میں ماحولیاتی تبدیلی کو ایک فوری توجہ طلب اہم ترین مسئلہ قرار دیا اور کہاکہ ہندوستان سے کاربن کے اخراج میں کمی کے راستے اور ذرائع تلاش کرنے کی ضرورت ہے، کیونکہ ہندوستان بھی دنیا کے ان ممالک میں شامل ہوگا جو (ممالک) کاربن اور دیگر ممنوعہ گیسوں کے اخراج پر تحدیدات کے اثرات سے بری طرح متاثر ہوسکتے ہیں۔ ڈاکٹر منموہن سنگھ نے کہاکہ "ٹکنالوجی کی اختراعات کے ذریعہ ہمیں اپنے کاربن فٹ پر نٹ میں تخفیف کیلئے نئے راستے اور ذرائع فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ ہمارے ملک میں 50فیصد توانائی کوئلہ سے تیار ہوتی ہے جو (کوئلہ سے چلنے والی بجلی) سب سے زیادہ گرین ہاوز گیسیس کے اخراج کا ذریعہ ہوتی ہے۔ تروچیراپلی کے قریب تھرومانم ٹاون میں عوامی شعبہ کے ادارہ بی ایچ ای ایل کے توانائی پلانٹ پائپنگ یونٹ اور یونٹ II ہائی پریشر بائیلر پلانٹ کو قوم سے معنون کرتے ہوئے ڈاکٹر منموہن سنگھ نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ صاف ستھرے کوئلہ کی ٹکنالوجی کے فروغ سے متعلق ہمارے مقاصد کے خطوط کے مطابق بی ایچ ای ایل نے انتہائی اعلی اور نازک ترین ٹکنالوجی کو فروغ دینے کی اہم مساعی کی ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ جواہر لعل نہرو قومی شمسی توانائی مشن 13ویں پنچسالہ منصوبہ کے اختتام تک 20,000 میگاواٹ توانائی پیدا کرنے کی صلاحیت کا حامل ہوجائے گا۔ اس مشن کی کامیابی سے ہندوستانی توانائی کی طمانیت میں اضافہ اور ماحولیاتی تبدیلی پر قابو پانے کیلئے ہماری کوششوں میں کامیابی ہوگی۔ ڈاکٹر منموہن سنگھ نے کہا کہ "میں مخلصانہ امید کرتا ہوں کہ انجینئرنگ کی مہارت پیداوار کی صلاحیت اور انسانی وسائل کی ایک قابل ستائش بنیاد کے ساتھ بی ایچ ای ایل نہ صرف توانائی کی پیداوار کیلئے شمسی توانائی کے شعبہ میں سبقت لے گی بلکہ ہندوستان میں شمسی توانائی ٹکنالوجی کے فروغ میں بھی کلیدی کردار ادا کرے گی۔ ڈاکٹر منموہن سنگھ نے کہاکہ یہ ایک انتہائی دشوار کن تجارتی فیصلہ ہے جو ملک کے طویل مدتی مفاد میں کیا گیا ہے۔

Prime Minister Dr. Singh dedicates BHEL's Power Plant Piping Unit & Unit‐II High Pressure Boiler Plant to the Nation

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں