سیاسی پارٹیوں کو آر ٹی آئی کے دائرے میں لانے کا فیصلہ غلط - کپل سبل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-08-03

سیاسی پارٹیوں کو آر ٹی آئی کے دائرے میں لانے کا فیصلہ غلط - کپل سبل

Political parties under RTI
سیاسی پارٹیوں کو حق اطلاعات کے دائرہ سے باہر نکلانے کیلئے حکومت کی جلد بازی کے خلاف عوام کی ناراضگی کے پیش نظر حکومت دفاعی پوزیشن میں آگئی ے۔ کابینہ میں ترمیم شدہ آر ٹی آئی بل کو کل شام گئے منظوری ملنے کے بعد اس قدم کو جائز قرار دینے کیلئے حکومت نے میڈیا کے سامنے وزیر قانون کپل سبل کو پیش کیا جنہوں نے اپنی وکالت کے ہنر سے یہ بتایاکہ سیاسی پارٹی پہلے ہی صاف شفاف ہیں اور رضا کار تنظیم ہونے کے ناطے انہیں جواب دہی کے کئی پیمانوں پر کھرا اترنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ 6سیاسی پارٹیوں کو آر ٹی آئی کے دائرے میں لانے کا فیصلہ غلط ہے کیونکہ اگر زمین اکوائر کرنے یا ٹیکس چھوٹ دینے جیسے پیمانوں کی بنیاد پر سیاسی پارٹیوں کو پبلک اتھاریٹیز کے دائرے میں مانا گیا تو ان تجارتی، صنعتی اداروں اور میڈیکل اداروں کا کیا ہوگا جنہیں ایک بڑا قطعہ اراضی رعایت پر ملی ہوئی ہیں۔ کیا کسانوں کو بھی اس دائرے میں رکھا جائے گا جنہیں ٹیکس سے چھوٹ ملی ہوئی ہے۔ سبل نے کہاکہ آر ٹی آئی کے فیصلے سے سیاسی پارٹیوں کو باہر رکھنے اور اس کے فیصلے پر عمل درآمد سے بچنے کی فوری ضرورت کے پیش نظر قانون میں تبدیلی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس فیصلہ کے خلاف سپریم کورٹ میں نظر ثانی کی عرضی بھی داخل کی جاسکتی ہے اور ہائی کورٹ میں بھی جاسکتی ہے۔ لیکن جب ان سے پوچھا گیا کہ موجودہ بل پاس ہوگیا تو کیا پھر بھی عدالت میں جانے کی ضرورت پڑے گی تو مسٹر سبل نے کہا "بل پاس ہوگیا تو عدالت میں جانے کی کیا ضرورت ہوگی"۔ چیف اطلاعاتی افسر نے ایک تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے ملک کی 6 سیاسی پارٹیوں، کانگریس، بھارتیہ جنتادل، مارکسی کمیونسٹ پارٹی، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا اور بہوجن سماج وادی پارٹی کو اطلاعاتی پبلک اتھاریٹی کا درجہ دیتے ہوئے حق اطلاعات کے کٹہرے میں کھڑا کردیا تھا۔ اس کے خلاف یہ پارٹیاں بھی مجتمع ہوگئیں۔

Kapil Sibal defends decision to keep political parties out of RTI ambit

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں